Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2018 09:13am

پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات کااسٹاک زائد المیعاد

 

لاہور:پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات کااسٹاک زائد المیعاد ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات کا اسٹاک زائد المعیاد ہو چکا ہے۔

جس کے بعد پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کوادویات کےاسٹاک کے آڈٹ کی ہدایات جاری کردی گئیں

مراسلے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ اسپتالوں میں ادویات کے اسٹاک کو فزیکلی چیک کیا جائے اور

کسی بے ضابطگی کی صورت میں محکمہ کو آگاہ کیا جائے۔

مدت معیاد کے قریب پہنچنے والی ادویات دوسروں اسپتالوں میں منتقل کی جائیں، ادویات ایسی جگہ منتقل کی جائیں جہاں ان کا استعمال ہوسکے

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں 15 اکتوبر تک رپورٹ محکمہ صحت کو بجھوائی تاکید کی گئی ہے ساتھ ہی اسپتالوں کےایم ایس اورمتعلقہ اضلاع کی سی ای اوز کو ہدایات جاری

Read Comments