ماہر نفسیات کا کہنا ہے بچوں کو ڈانٹنے اور مارنے سے ان کی شخصیت پر منفی اثرات ہو سکتے ہیں ۔ جب والدین کی بچوں کو سمجھانے کی بات آتی ہے تو والدین بچوں پر جسمانی تشدد کرتے ہیں جو بچوں کی دماغی صحت پر بہت گہرا اثر ڈالتا ہے۔ذیل میں غصے یا غلط رویئے کے نتیجے میں انکی شخصیت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور دیگر تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ بچوں کے آزاد ہونے کی حوصلہ افزائی والدین اپنے بچوں کو آزاد بنانے میں حوصلہ افزائی نہیں کرتے ہیں، والدین جو نفسیاتی طور پر اپنے بچوں کو کنٹرول کرتے ہیں وہ بچوں کے لئے منفی نتائج کی میزبانی کرتے ہیں۔ بچوں پر چلانا جو والدین بچوں پر چلاتے ہیں تو یہ چلانا بچوں کے ذہن میں کافی لمبے عرصے تک رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی پریشان رہتے ہیں اور اسی ذہنی دباؤ کی وجہ سے ذندگی کی ڈوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ ہیلی کاپٹر والدین والدین کا بچوں کے ساتھ مل کر رہنا اچھی چیز ہے مگر جو وادین بچوں پر ذیادہ پابندیاں لگاتے ہیں تو یہ اچھی چیز نیہں ہے اس عمل کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں آتے ہیں۔ بچوں کو وقت کی اہمیت نہ سکھانا والدین اکثر بچوں کو وقت کی قدر دانی نہیں سکھاتے جس کی وجہ سے وہ وقت پر اپنا کام نہیں کرتے جیسا کہ سونے میں تاخیر کرتے ہیں ۔ والدین کو بچوں کو وقت کی پابندی کا درس دینا چاہئیے تا کہ وہ ہر کام کو وقت کے حساب سے کریں۔