نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت کے ججز اور ڈی جی نیب کی ملاقات پر اعتراض اٹھا دیا۔جج ارشد ملک نے وضاحت کی عرفان منگی کو ملاقات کیلئے خود بلایا تھا لیکن زیرسماعت مقدمے پر بات چیت نہیں کی۔
العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کی ابتدا میں ہی نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت کے ججز اور ڈی جی نیب کی ملاقات پر اعتراض کردیا۔ کہا موجودہ حالات میں اس طرح کی ملاقاتوں سے پرہیزکرنا چاہیے۔
جج محمد ارشد ملک نے وضاحت کی کہ ڈی جی نیب عرفان منگی کوملاقات کیلئے انہوں نے خود بلایا، ملاقات ہوئی لیکن اس کیس سے متعلق بات چیت نہیں ہوئی، خواجہ حارث نے مقدمے پر اثرانداز ہونے کا اعتراض اٹھایا تو جج صاحب نےریمارکس دیے کہ عرفان منگی سے ملاقات میڈیا کیلئے اہم ہوگی ان کیلئے نہیں، اگرکسی چپڑاسی کوبلاؤں توکیا وہ بھی کیس پراثراندازہوجائے گا؟
سماعت کے دوران خواجہ حارث نے استغاثہ کے آخری گواہ تفتیشی افسر محبوب عالم پر جرح کی جس کے بعد سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی،خواجہ حارث پیر کو بھی جرح جاری رکھیں گے۔