اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کردی گئی
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں 5 وفاقی وزرا اور ایک وزیرمملکت نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
صدرمملکت عارف علوی نے وزرا سے حلف لیا، نئے وفاقی وزرا میں فیصل واوڈا اورعلی امین گنڈا پور، میاں سومرو،صاحبزادہ محبوب سلطان اوراعظم سواتی شامل ہیں
جبکہ زرتاج گل نے وزیرمملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
زرائع کے مطابق محمد میاں سومرو کو وزارت نجکاری، علی امین کوامورکمشیروگلگت بلتسان کا قلمدان سونپا گیا۔
اعظم سواتی کو سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت کے فرائض سپرد کئے گئے،
زرتاج گل کو ماحولیاتی تبدیل کا قلمدان دیا گیا۔
نئے وزراء کے حلف لینے کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد 38 ہوجائےگی