بینظیرقتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف متعلق کیس
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسپریم کورٹ میں موجود ہیں بیوہ رشیدہ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش۔پولیس کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کا نے عدالت کو بتایا کہ رشیدہ بی بی انتقال کر چکی ہیں اور درخواستگزارکے انتقال سےدرخواستیں غیرموثرہوچکی ہےبیوہ کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیوہ کے لواحقین نے درخواست دائرکررکھی ہے، گزشتہ سماعت پر رشیدہ بی بی کی بیٹی فریق بن گئی تھیعدالت نے پولیس افسران کی درخواست غیر موثر قرار دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت کی درخواستگزار کے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کیں۔لطیف کھوسہ کا دلائل پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس افسران قتل کی سازش میں ملوث تھے جس پر جسٹس آصف سعید نے ان سے کہا کہ افسران کے ملوث ہونے کے کیا شواہد ہیںلطیف کھوسہ نے کہا کہ پولیس افسران نے قتل کے شواہد ضائع کیے، اسکاٹ لینڈیارڈاوراقوام متحدہ کی ٹیم بھی تحقیقات کرچکی ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ فیصلے کے خلاف اپیلیں ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں، انسداد دہشتگردی عدالت کی سزا کیخلاف ضمانت نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ہائیکورٹ کے آئینی اختیارات پرقدغن لگائی جا سکتی ہے