Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2018 07:10am

"ذوالفقارعلی بھٹوکانواسہ ہوں،قانونی حق استعمال کرونگا"

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیظیرقتل کیس کے ملزمان کی بریت منسوخی کی درخواست خارج ہونے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی ۔۔بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ  ہم 3نسلوں سے عدالتوں میں آرہےہیں، ذوالفقارعلی بھٹو کا جوڈیشل مرڈرہوا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بےنظیربھٹوکوخطرےکےباوجودسیکورٹی نہیں دی گئی، مشرف پرحملہ ہواتوعرصےتک کرائم سین محفوظ رکھاگیا جبکہ بےنظیرشہید ہوئی توجائےحادثہ کو صاف کردیاگیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کیخلاف کوئی فیصلہ نہیں آیا،وہ باہرچلےگئے،دہشتگردوں اورپرویزمشرف کو چھوڑدیاگیا۔

ذوالفقارعلی بھٹواوربےنظیربھٹوکےکیس میں انصاف نہیں ملا، امید ہےکہ بےنظیرکیس میں ہمیں انصاف ملےگا

Read Comments