10:30 P.M. بھارت نے 28 اوورز کے اختتام پر 154 رنز اسکور کرلئے جبکہ ان کے صرف 2 ہی کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ بھارت کو جیت کے لئے مزید 9 رنز درکار۔ 10:05 P.M. بھارت نے اکیسویں اوور کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز اسکور کرلئے۔ وکٹ پر رائیڈو اور کارتھک موجود ہیں۔ 9:47 P.M. بھاررت کی دوسری وکٹ 104 کے اسکور پر گرگئی، شیکھر دھون 46 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔ 9:30 P.M. بھارتی کپتان روہت شرما نصف سینچری مکمل کرتے ہیں شاداب خان کا شکار بن گئے انہوں نے 39 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بھارت کی پہلی وکٹ 86 کے اسکور پر گری۔ 9:25 P.M. بھارت نے 12 اوورز کے اختتام پربنا کسی نقصان 73 رنز اسکور کرلئے، روہت شرما 40 اور شیکھر 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ 9:05 P.M. بھارت نے 8 اوورز کے اختتام پربنا کسی نقصان 46 رنز اسکور کرلئے، عثمان خان شنواری کے چوتھے اوور میں روہت نے 19 رنز بٹورے۔ روہت 32 اور شیکھر 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ 8:45 P.M. بھارت نے 163 رنز کے تعاقب میں پراعتماد آغاز کرتے ہوئے 5 اوورز کے اختتام پر 15 رنز اسکور کرلئے۔ شیکھر دھون 10 اور روہت شرما 5 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ 7:38 P.M. پاکستان کی پوری ٹیم محض 162 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ 7:32 P.M. حسن علی کا غیر ذمہ دارانہ شاٹ، پاکستان کو نواں نقصان، ٹیم کا کُل اسکور 162 رنز۔ 7:26 P.M. فہیم اشرف اور محمد عامر کی مزاحمت کا اختتام، فہیم 21 رنز بنا کر بھمرا کا شکار بن گئے۔ پاکستان کا اسکور 8 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز ہوگیا۔ 6:53 P.M. پاکستان کو ساتواں نقصان، شاداب خان کیدھار جادھیو کا شکار بن گئے، شاداب کو دھونی نے وکٹوں کے پیچھے اسٹمپ آؤٹ کیا۔ پاکستان کا اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز ہے۔ 6:40 P.M. اس وقت پاکستان کا اسکور 30 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 113رنز ہے۔ 6:35 P.M. پاکستان کو چھٹا نقصان آصف علی کلدیپ یادیو کی گیند پر دھونی کو کیچ تھما گئے۔ 6:30 P.M. شعیب ملک رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی آدھی ٹیم محض100 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ شعیب ملک نے 43 رنز اسکور کئے۔ 6:20 P.M. پاکستانی کپتان کا غیر ذمہ دارانہ شاٹ، 96 کے اسکور پر ٹیم کو چوتھا نقصان۔ کپتان سرفراز 6 رنز بنا کر کیدھار جھادیو کی گیند پر منیش پانڈے کو کیچ تھما بیٹھے۔ 6:10 P.M. پاکستان کو تیسرا نقصان، بابر اعظم کلدیپ یادیو کی گیند پر 47 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، اس وقت پاکستان کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز ہے جبکہ 21 اوورز 2 گیندوں کا کھیل ہوچکا ہے۔ 5:58 P.M. پاکستان نے 18 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز اسکور کرلئے، بابر اعظم 40 اور شعیب ملک 31 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ 5:56 P.M. بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا زخمی ہوگئے، انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا جارہا ہے۔ Dhoni leaving this catch equals that bumrah no ball in champions trophy match. So we are going good guys. — Faateh Malik (@faatehmalik) September 19, 2018 5:44 P.M. بابر اعظم اور شعیب ملک کی ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مزید کسی نقصان کے اسکور کو 16 اوور میں 60 رنز تک پہنچادیا۔
😂😂😂😉😉😉#PAKvIND #INDvPAK