کراچی: مسلح ملزمان نے ہفتہ کو میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی چھین لی۔
ابتدائی میڈیا رپوٹس کے مطابق، واقعہ ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں پیش آیا۔
واقعہ کے وقت میئر کراچی گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ گاڑی (جی ایس ڈی 999)میئر کراچی کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او درخشاں کو معطل اور تنزلی کردی۔
ڈی آئی جی کے مطابق، درخشاں میں پہلے بھی سرکاری گاڑیاں چھینی جا چکی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 گروہ گاڑیوں کے چھیننے میں ملوث ہیں۔ "پولیس اور اے سی ایل سی منظم گروہ کے قریب پہنچ چکی ہےاور سلسلہ وار وارداتوں میں ملوث گروہ جلد پکڑے جائیں گے"۔