پاکستانی معاشرے میں حجاب کو خاص اہمیت حاصل ہے ،حجاب نہ صرف خواتین کو سیکیورٹی فراہم کرتا ہے بلکہ اب تو حجاب فیشن انڈسٹری کا لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے،یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستانی اداکارئیں بھی حجاب پہنے ہوئے نظر آتی ہیں۔ خوبصورت اور فیشن ایبل حجاب نہ صرف آپ کی شخصیت میں چار چاند لگاتے ہیں بلکہ انہیں پہن کر آپ کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے،ہماری شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکاراﺅں نے حجاب کو اپنی زندگی میں شامل کرلیا ہے ۔ آج ہم آپ کو ان اداکارﺅں کے بارے میں بتائیں گے جو حجاب کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں بہت شان سے استعمال کرتی ہیں۔ سعدیہ امام سعدیہ اما م ہماری ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں ،اس کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کما یا ہے،لیکن شادی کے بعد وہ شوبز انڈسٹری میں نہایت کم نظر آتی ہیں۔انہوں نے حجاب کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسے اپنی زندگی میں شامل کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ حجاب عورت کو تحفظ فراہم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نرگس پاکستانی اسٹیج ڈراموں کی معروف فنکارہ نرگس کو کون نہیں جانتا انہوں نے کافی لمبا عرصہ اسٹیج پر پرفارمنس دیتے ہوئے گزارا ہے ،لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے انہوں نے شوبز کو خیر باد کہتے ہوئے اسلامی طرززندگی کو اپنا شعائر بنالیا ہے،اب وہ باقائدہ حجاب لینے لگی ہیں۔ اریج فاطمہ اریج پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں نے بہت سے کامیاب ڈراموں میں بہترین اداکاری کر کے اپنے آپ کو منوایا ہے،لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ اپنی نجی زندگی میں اکثر حجاب میں نظر آتی ہیں۔اس کے علاوہ حجاب میں وہ اور بھی زیادہ حسین دکھائی دیتی ہیں۔ عروج ناصر عروج ناصر مارننگ شو کی معروف میزبان ہیں انہوں نے حجاب کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیا ہے ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں تقریباً ہر تقریب میں حجاب پہنتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ اپنی ا س عادت کو کبھی نہ ختم ہونے دوں۔ وینا ملک وینا ملک پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور متنازعہ شخصیت ہیں ،شادی کے بعد ان کی زندگی پوری طرح تبدیل ہوگئی ہے،ان کی یہ تبدیلی بعض اوقات دیکھنے والوں کو حیران کردیتی ہے۔ان کی شخصیت نہ صرف اندرونی طور پر تبدیل ہوئی ہے بلکہ ظاہری طور پر بھی انہوں نے خود کو بہت زیادہ تبدیل کرلیا ہے۔اپنی نجی زندگی میں وہ مکمل طور پر باپردہ یعنی حجاب پہنے ہوئے نظر آتی ہیں۔ آمنہ شیخ