دی سن کی رپورٹ کے مطابق یہ مشرقی افریقہ کا ملک 'روانڈا' ہے جس کا بادشاہ برطانوی شہر مانچسٹر میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 28 جنوری 1961ء میں روانڈا میں انقلاب آیا، جس میں بادشاہت کا خاتمہ ہو گیا اور ملک میں جمہوری نظام رائج کر دیا گیا۔
تب سے بادشاہ بوشا ییجا کبھی امریکہ اور کبھی برطانیہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہے، لیکن اب بھی خود کو تاجِ روانڈا کا حق دار سمجھتا ہے۔ تاہم اب اس شاہانہ زندگی کے خیال و خواب ہی اس کے ہمراہ ہیں۔