Aaj Logo

شائع 23 جولائ 2018 04:00pm

الیکشن سے قبل انتخابی امیدواروں کے جتن

الیکشن سے پہلے امیدواروں کا کڑا امتحان۔ الیکشن سے پہلے کہیں ووٹرز انتخابی امیدواروں سے ناراض ہیں تو کہیں انتخابی امیدواروں کو ووٹ حاصل کرنے کےلیے نت نئے جتن کرنا پڑ رہے ہیں۔

سیالکوٹ پی پی چھتیس کے ووٹرز نے لیگی امیدوار چوہدری اکرام کو گھیرے میں لے لیا،ترقیاتی کام نہ کرانے کا شکوہ کیا، ووٹرز نے خواجہ آصف کے خلاف بھی نعرے لگائے،جبکہ دوسری طرف اب جبکہ انتخابات میں صرف دو دن رہ گئے۔

 انتخابی امیدوار ووٹروں کے  نخرے اٹھانے میں مصروف ہیں، جی ہاں ایسا ہی کچھ این اے ایک سوتریسٹھ کی امیدوار نتاشہ دولتانہ نے کیا جو کھیت میں پہنچ گئیں،کسان خواتین کے ساتھ کام کرکے انہیں خوش کرنے کی کوشش کی ۔

Read Comments