بین الاقوامی جریدے دی اکنامسٹ نے بھی پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر آنے والی حکومت کو خبردار کردیا، کہا روپے کی قدر اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے آئندہ حکومت کو سخت قوانین مرتب کرنا ہوں گے۔
عالمی جریدےدی اکنامسٹ کے مطابق آئندہ پانچ سال میں معاشی میدان میں چین پاکستان کیساتھ سب سے زیادہ تعاون کرے گا۔ چین توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں زیادہ سرمایاکاری کرے گا۔
جریدے نے خبردار کیا کہ نجکاری کا عمل سست روی کا شکار رہے گا،ادائیگیوں کے توازن بگڑنے کی صورت میں معاشی ترقی کی شرح جبکہ درآمدی پابندیوں کے باعث سرمایا کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔آئندہ حکومت درآمدات کو قابو کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔