بولی وڈ کے منّا بھائی کی زندگی پر بننے والی فلم 'سنجو' نے 300 کروڑ کلب میں شامل ہوکر کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ یہ فلم ریلیز کے بعد سے لے کر اب تک کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہے۔ Non-holiday... Non-festival release... #Sanju crosses ₹ 300 cr mark... Now eyeing the *lifetime biz* of #BajrangiBhaijaan, #TigerZindaHai and #PK... Nett BOC... India biz... ALL TIME BLOCKBUSTER. — taran adarsh (@taran_adarsh) July 15, 2018 یہ فلم محض 16 روز میں 300 کروڑ سے زائد کمائی کرنے والی بولی وڈ کی ساتویں جبکہ رنبیر کپور کی پہلی فلم ہے۔ یہ فلم اب تک دنیا بھر سے 500 کروڑ بھارتی روپوں سے بھی زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ #Sanju continues its DREAM RUN... Crosses ₹ 500 cr mark worldwide [Gross BOC] after Week 2... Breakup: India Nett BOC: ₹ 295.18 cr India Gross BOC: ₹ 378.43 cr Overseas Gross BOC: ₹ 122 cr Worldwide Gross total: ₹ 500.43 cr — taran adarsh (@taran_adarsh) July 13, 2018 سنجے دت کی زندگی پر مبنی یہ فلم سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔