امریکی باکس آفس پر ایکشن سے بھر پور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم آنٹ مین اینڈ دی واسپ نے قبضہ جمالیا۔تین روز کے دوران سات کروڑ ڈالر کے بزنس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم آنٹ مین اینڈ دی واسپ کاباکس آفس پر راج برقرار ہے۔
فلم نے سات کروڑ 60لاکھ ڈالر کا بزنس کرڈالا۔
آنٹ مین اینڈ دی واسپ کی کہانی سپر ہیرو پر مبنی ہےجوماضی کے رازوں کی کھوج کیلئےنئےمشن کا آغاز کرتا ہے۔
فلم بلاک بسٹر فلم سیریز آنٹ مین کا 12واں حصہ ہے۔
ایمنیٹڈ فلم اینکریڈیبلزدو کروڑ90لاکھ ڈالر کماکر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
جبکہ تیسرے نمبر پرآنے والی فلم جراسک ورلڈفالن کنگڈم ہے جس نے دو کروڑ 85 لاکھ ڈالر کمائے۔