Aaj Logo

شائع 03 جولائ 2018 04:40am

ہونڈا کی نئی 'سِوک ٹائپ آر' آپ کے ہوش اُڑا دے گی

ہونڈا نے پہلی بار سوک کو پک اپ ٹرک میں بدلنے کا تجربہ کیا ہے اور وہ بھی عام سوک نہیں بلکہ سوک ٹائپ آر، یعنی اس طرز کی سب سے تیز ترین گاڑی۔

ہونڈا سوک ٹائپ آر پک اپ کو اس کمپنی کی برطانوی شاخ نے تیار کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوک ٹائپ آر پک اپ ٹرک کانسیپٹ کی تیاری کے لیے کافی عرصہ لگا۔

پراجیکٹ پی کے کوڈ نام سے تیار کی جانے والی گاڑی کا ڈیزائن تو وہی ہے مگر اس کی چھت اور پچھلے کیبن کو کاٹ کر انہیں ٹرک جیسی شکل دے دی گئی ہے۔

اسی طرح یہ گاڑی وہی طاقت، سسپنشن، گیئرباکس رکھتی ہے جو کہ اسے 6 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ 165 میل فی گھنٹہ کی حد رفتار ہے۔

اس سوک پک اپ ٹرک میں 306 ہارس پاور کا 2.0 ٹربو چارج فور سلینڈ انجن دیا گیا ہے، جو سکس اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ ہے۔

کمپنی کے مطابق اسے بہت جلد تیز ترین چار پہیوں والے پک اپ ٹرک کے لیے دوڑایا جائے گا، تاہم بدقسمتی سے یہ عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس گاڑی کی پروڈکشن کا کوئی منصوبہ نہیں، مگر ہم اسے ضرورت پڑنے پر مختلف اشیاء کو ٹرانسپورٹ کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

 بشکریہ CNet

Read Comments