یہ راز اب سامنے آیا ہے کہ لیڈی ڈیانا نے شہزادے چارلس کو طلاق دینے کا فیصلہ کب کیا ؟
دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادی ڈیانا نے مشہور مصر کے سفارتی مشن کے دوران شاہی خاندان سے علیحدگی کی خواہش ظاہر کی تھی۔
شہزادی ڈیانا کے سابق باڈی گارڈ کین وارف اور مصنف روبرٹ جوبسن نے اپنی کتاب'انِ گارڈنگ ڈیانا' میں بتایا کہ ڈیانا نے اپنی شاہی زندگی سے مایوسی کا اظہار کس طرح کیا جب شہزادے چارلس خفیہ طور پر کمیلا پارکر باؤلز کے ساتھ ڈیٹنگ کررہے تھے۔
کین وارف کے مطابق ، ڈیانا مکمل طور پر آگاہ تھیں کہ شہزادے چارلس اس طرز کے دوروں پر کیوں جاتے ہیں۔ کین نے کتاب میں لکھا کہ 'ڈیانا جانتی تھیں کہ شہزادے کمیلا سے ملتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔' کتاب کے مصنف روبرٹ جوبسن کے مطابق ڈیانا نے اپنی مایوسی کا اظہار اس وقت کیا جب ایک فوٹو گرافر نے پرنس چارلس کی مبینہ لوور ساتھ ایک تصویر شائع کردی جس پر وہ طیش میں بھی آگئیں ۔
انکے سیکیورٹی گارڈ کے مطابق یہی وقت تھا جب ڈیانا نے طلاق کیلئے ایک تاریخی پٹیشن ایک کتابی شکل میں دینے کی تیاری شروع کردی تھی۔
واضح رہے کہ ڈیانا نےاپنے باڈی گارڈ کو بتائے بغیر تاریخ کا سب سے طویل طلاق نامہ کتاب 'ڈیانا(ہر ٹرو اسٹوری)' کی شکل میں مصنف اینڈریو مورٹن کی مدد سے لکھنا شروع کردی تھی۔
بشکریہ: ایم ایس این