Aaj Logo

شائع 11 جون 2018 04:26pm

اب آپ ایک گھنٹے کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔۔۔؟

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق  انسٹاگرام   زیادہ دیر کی ویڈیو   پوسٹ کرنے والے فیچر کے بارے میں غور کررہا ہے۔  اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے  صارفین ایک گھنٹے سے ذیادہ وقت کی ویڈیو پوسٹ کرسکیں گے جس کی مدد سے انسٹاگرام ، یوٹیوب اور فیس بک کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

انسٹاگرام کا یہ منصوبہ فی لحال حتمی نہیں ہے اور انسٹاگرام    کی جانب سے اب تک یہ اعلان نہیں ہوسکا ہے کہ پوسٹ کی جانےوالی ویڈیو کی لمبئی کتنی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ورٹیکل ویڈیوز پر زیادہ توجہ دے گا۔ جب کہ انسٹاگرام اسٹوریز   کا فیچر ورٹیکل ویڈیوز کیلئے ہی ڈیزائن کیا جاچکا ہے جہاں صارفین 15 سیکنڈ تک کی ویڈیو اسٹوریز کی شکل میں پوسٹ کرسکتے ہیں اور ایپ پر ایک منٹ تک کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکتی ہے۔

 البتہ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انسٹاگرام اسٹوریز یا پوسٹ پر ایک گھنٹے سے زیادہ دیر کی ویڈیو  پوسٹ کرنے کی اجازت دی جائیگی یا نہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز والا فیچر  دنیا بھر میں ایک دن میں 300 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں اور کمپنی  نےحال ہی میں  اپنے پارٹنرز  سے  لمبی ویڈیوز پوسٹ کرنے کیلئے نئے فیچر  متعارف کروانے کے متعلق  بات کی ہے۔

بشکریہ: the verge

Read Comments