کیا آپ نے کبھی سوچا کہ کچھ خواتین بے وفائی کی جانب کیوں مائل ہوتی ہیں اور ہمیں کیسے معلوم ہو سکتا ہے کہ وہ بے وفائی کے جانب راغب ہو رہی ہیں؟
اس موضوع پر تحقیق کرنے والے ماہرین نفسیات بتاتے ہیں کہ خواتین کے رومانوی رویے میں آنے والی تبدیلی کی بنیادی وجہ انہیں ملنے والی عدم توجہ ہوتی ہے۔ جب توجہ نا ملنے کے باعث خواتین کے رویے میں تبدیلی آتی ہے تو اسے باآسانی نوٹ بھی کیا جا سکتاہے۔
ماہرین نفسیات بتاتے ہیں کہ خواتین اپنے شریک حیات کی مکمل اور ہمہ وقت توجہ کی طلبگار ہوتی ہیں اور اگر انہیں یہ بات معلوم ہو کہ انہیں آپ کی پوری توجہ نہیں مل رہی تو وہ آہستہ آہستہ اس تعلق میں اپنی دلچسپی کھونے لگتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین اپنی اہمیت کے بارے میں انا پرست ہوتی ہیں یعنی اگر انہیں محسوس ہو کہ شریک حیات انہیں اہمیت نہیں دیتا تو وہ گہرا دکھ محسوس کرتی ہیں اور ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنا ان کے لئے بتدریج مشکل تر ہوتا چلا جاتاہے۔