دنیا میں جتنی بھی چھوٹی چھوٹی غذائیں ہیں ، دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ سب سے زیادہ مہنگی ہیں۔اس میں چھوٹے چھوٹے باریک دانوں پر مشتمل ” بیلوگاکیوئیر“ کودنیا کی مہنگی ترین خوراک کادرجہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی غذائیں ہیں جو کہ بے حد مہنگی ہیں، جوکہ درج ذیل ہیں۔۔۔ بیلوگا کیوئیر سیاسی مسائل چھوٹے چھوٹے باریک دانوں پر مشتمل اس غذا کی دنیا کی مہنگی ترین خوراک کادرجہ حاصل ہے۔ اس کی فی کلوگرام قیمت تقریباََ 30لاکھ روپے ہے۔ یہ دانے دراصل بحیرہ فزوین یعنی کیسپیئن سی کے علاقے میں پائے جانے والی ایک مخصوص قسم کی مچھلی بیلوگا کے انڈے ہیں۔ یہ مچھلی 20برس کی عمرمیں پہنچ کرانڈے دیتی ہے او ر سائز کے اعتبار سے سب سے بڑے انڈوں کوبطور غذااستعمال کیاجاتاہے۔ چونکہ یہ انڈے بہت ہی نایاب ہیں اس لئے یہ اتنے مہنگے بکتے ہیں۔ کیوئیرکومختلف ڈشز پرگارنشنگ کے علاوہ کھانوں میں مچھلی کی مخصوص غذائیت پیداکرنے کے لئے بھی استعمال کیاجاتا ہے۔ خوردنی سونایاایڈیبل گولڈ سونا صرف خواتین کی کمزوری ہی نہیں بلکہ اسے بطور غذابھی دنیا بھر میں پسند کیاجاتاہے کثافتوں سے پاک 24قیراط سوناکھانوں کی سجاوٹ اور ان کی غذائیت بڑھانے کے لئے صدیوں سے استعمال ہورہا ہے۔ کھانوں اور مشروبات کی غذائیت اور اشتہا بڑھانے کے لئے پہلے اسے پاو¿ڈر پتیوں اور باریک اوراق کی شکل میں ڈھالا جاتاہے اور پھر ضرورت کے مطابق استعمال میں لایا جاتاہے۔ اس سونے کی فی گرام قیمت کم ازکم 10ہزار روپے ہے۔ زعفران یاسیفرون