Aaj Logo

شائع 16 مئ 2018 01:33pm

وہ 7چیزیں جو 5 اسٹار ہوٹل کے ملازم آپ کو بتانا نہیں چاہتے

اگر آپ ہر روز یہ سوچتے رہتے ہیں کہ  5 اسٹار ہوٹل میں  ٹھہرنا کیسا تجربہ ہوسکتا ہے تو یقین کریں کے آپ کے علاوہ دیگر لوگ بھی کہی نہ کہی ایسا سوچتے ہیں۔

البتہ اگر آپ ایک 5 اسٹار ہوٹل   میں رہنے کا تجربہ کر چکے ہیں تو آپ کو بتاتے چلے کہ وہاں کچھ منظر ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے بارے میں آپ لاعلم ہوتے ہیں اور وہ منظر باقاعدہ آپ سے چھپائیں جاتے ہیں۔

چلے آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ چھپے ہوئے راز بتاتے ہیں  جو 5 اسٹار ہوٹل کے ملازم آپ سے چھپاتے آئے ہیں۔

٭عام پبلک کے سامنے مارکیٹ نہ ہونے والی کچھ آسائشیں

کبھی کبھار وہ لوگ جو 5 اسٹار ہوٹل میں کبھی کبھی آتے ہیں انہیں  یہ نہیں پتا ہوتا کہ چند  5 اسٹار ہوٹل والے  بغیر کسی چارج کے صبح کا ناشتہ  پیش کرتے ہیں  لیکن  بعض اوقات  5 اسٹار ہوٹل ان  آسائشوں کے اشتہار اپنے مہمانوں تک پیش نہیں کرتے ۔

٭کھانے کے بعد زیادہ ٹپ دینا

اگر آپ ہوٹل میں سروس  مہیا کرنے والوں کو زیادہ ٹپ دیتے ہیں تو آپ کو مزید اچھی سروس فراہم کی جائے گی اور آپ کے سامنے دیگر چیزیں پیش کی جائیں گی۔ یہ  بظاہر تو ایک عام بات ہے لیکن 5 اسٹار ہوٹل میں ٹھہرتے وقت آپ سے یہ بات نہیں کی جاتی اور اچھا وقت گزارنے کیلئے آپ کو اس بات کا علم ہونا ضروری ہے۔

٭آپ کا رتبہ کافی معنی رکھتا ہے

اگر آپ کا شمار چند بڑی شخصیات میں کیا جاتا ہے تو5 اسٹار ہوٹل والے لوگ  آپ کے پہنچنے سے پہلے ہی یہ ریسرچ کرلیتے ہیں کا آپ کا معاشرے میں کتنا بڑا رتبہ ہے۔ جس کے بعد وہ آپ کو بلکل اسی طرح  خدمت کریں جس طریقے سے آپ کی معاشرے میں عزت یا شہرت ہوگی۔

جبکہ وہ لوگ جن کا تعلق  بڑے سوشل رتبہ سے نہیں ہوتا ان کو یہ خدمات آفر نہیں کی جاتی۔

٭مہمانوں کا برتاؤ ریکارڈ کیا جاتا ہے

البتہ یہ ایک عجیب بات  معلوم ہوتی ہے کہ اگر آپ  ایک 5 اسٹار ہوٹل کے مہمان ہیں تو آپ کا برتاؤ ریکارڈ کیا جائے لیکن اس ریکارڈنگ سے  آپ کیلئے اور ہوٹل والوں کیلئے بڑا فائدہ ہوتا ہے کیونکہ جب آپ اگلی بار اسی ہوٹل پر رکنے آتے ہیں تو انہیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو کیا پسند ہے اور کیا نہیں۔

٭ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے سلیبریٹیز

ہوٹل کے ملازم آپ کو یہ کبھی نہیں بتائیں گے کہ ہوٹل میں کوئی سلیبریٹی ٹھہرے ہوئے ہیں یا نہیں۔

پرائیویسی  کو بہتر بنانے کیلئے سلیبریٹیز  اکثر ہوٹل میں  خاموشی میں ٹھہرتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں ۔

٭سلیبریٹیز کو اکثر  5 اسٹارہوٹل میں فری ٹھہرایا جاتا ہے

پرموشنل  وجوہات کی وجہ سے  چند 5 اسٹار ہوٹل  سلیبریٹیز کو اپنے ہوٹل میں بغیر کسی فیس کے ٹھہراتے ہیں اور یہاں تک کہ وہ انہیں یہ بھی آفر دیتے ہیں کہ وہ جس کمرے میں چاہے رہ سکتے ہیں۔ البتہ یہ بات ہوٹل میں رکنے والے عام مہمانوں کو نہیں بتائی جاتی۔

٭وفادار گیسٹ

وہ  گیسٹ  جو 5 اسٹار ہوٹل کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں اور ہر بار وہی جاکر ٹھہرتے ہیں  انہین 5 اسٹارہوٹل اور وہاں کے ملازموں کی جانب سے زیادہ  آسائشیں اور آفرز میسر کی جاتی ہے۔

بشکریہ: بزنس انسائڈر

Read Comments