دنیا میں کروڑوں ایسے لوگ موجود ہیں جو مشروبات میں کافی کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ البتہ کافی میں بھی مختلف اقسام ہوتی ہیں جیسے اسپریسو ، دودھ والی کافی ، دودھ کے بغیر والی کافی، ٹھنڈی کافی اور گرم کافی لیکن دلچسپ بات تو یہ ہے لوگ کافی کا استعمال دوسری چیزوں میں بھی کرتے ہیں، اور کچھ لوگ کافی کو کھانا پکانے میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کافی کو پینے کے علاوہ اور کون چیزوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
٭فیس ماسک
کافی کی خوشبودار مہک اور مزیدار زائقہ کے علاوہ کافی آپ کی جلد کیلئے بھی بڑی فائدہ مند ہیں۔ کافی جلد کے مرے ہوئےخلیات کو ختم کرکے جلد کو اینٹی اوکسیڈنٹ فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی جلد پر نشان پیدا نہیں ہوتے۔
گراؤنڈ کافی کو فیس ماسک کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔
٭فریج فریشنر
ہر انسان کے ساتھ کبھی نا کبھی ایسا ضرور ہوا ہے کہ وہ جیسے ہی اپنے گھر کے فریج کا دروازہ کھولتا ہے اس میں عجیب سی بدبو آجاتی ہے۔ یہ بدبو فریج میں رکھے گئے مصالحے دار کھانوں اور فش کی وجہ سےپیدا ہوتی ہے۔
اور اس مسئلہ سے جان چھڑانے کیلئے سب سے آسان حل کافی میں موجود ہے۔ کافی کی خوشبو فریج میں موجود بدبو کو ختم کردیتی ہے بلکل ایسے جیسے وہ آپ کے ہاتھ سے بدبو کا خاتمہ کردیتی ہے۔ اس لئے فریج میں کافی کا ایک کپ ضرور رکھا کریں۔
٭کتوں میں موجود خون چوشنے والا کیڑا
کافی کے فائدے صرف انسانوں تک محدود نہیں بلکہ کافی جانوروں کیلئے بھی فائدے مند ہوسکتی ہے۔ گراؤنڈ کافی کی مدد سے کتوں میں موجود خون چوشنے والے کیڑوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
کافی میں موجود طاقتور خوشبو کی مدد سے آپ کے پالتو جانوروں میں موجود خون چوشنے والے کیڑے مر جاتے ہیں جس کی وجہ سےپالتو جانور بیمار ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔
پالتو جانوروں کو صاف کرنے کے بعد ان پر تھوڑی کافی لگائیں تاکہ ان پر کیڑے نہ لگ سکے۔
٭بالو ں کا علاج
کافی کے بےشمار خوبصورت دکھنے کے فوائد موجود ہیں۔ کافی کو آپ جلد پر بھی لگاسکتے ہیں اور بالوں پر بھی۔
کافی کو بالوں پر لگانے سے نہ ہی صرف آپ کے بال چمکنے لگتے ہیں بلکہ اس میں موجود کیفین آپ کے بالوں کو ٹوٹنے سے روکتا ہے اور ان کی نشو نما میں مدد کرتا ہے۔
کافی کو بالوں پر لگانے کیلئے یہ طریقہ استعمال کریں
کافی کا مرکب اتنا بنایئے جو آپ کے بالوں کیلئے کافی ہو۔
کافی کو ٹھنڈا کرکے اسے پھر اپنے بالوں پر لگالے اور پھر سر کی مالش کریں۔
اس کے بعد بیس منٹ تک بالوں کو چھوڑ دیں اور اس کے بعد بالوں کو پانی سے ڈھو لیں۔
یہ طریقہ آپ ہفتہ میں ایک دن استعمال کرسکتے ہیں۔
٭گارڈن
کافی گارڈن کی مٹی کومضبوط کرتی ہے لیکن یاد رہے کہ 20 فیصد سے زیادہ کافی مٹی میں نہ ملائی جائے ورنہ گارڈن میں آگنے والے پودوں پر منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں۔
٭بلیوں کو بھگانا
اگر آپ کے گھر میں پیچھے والا حصہ موجود ہے تو آپ کے گھر میں بلیّاں ضرور آئی ہوں گی ۔ البتہ اب ان سے چھٹکارا پانے کیلئے آپ پیچھے والے حصہ کی طرف کافی کے ساتھ چند رسیلے پھل کے چھلکے رکھ دے۔ اس ٹوٹکے کی مدد سے بلیّاں آپ کے گھر آکر گندگی پیدا نہیں کرپائیں گی کیونکہ بلیّا کافی کی خوشبو برداشت نہیں کرسکتی اور اسی وجہ سے وہ آپ کے گھر میں داخل ہونے سے گریز کریں گیں۔
٭فرنیچر کی پالش
کافی فرنیچر صاف کرنے کیلئے بھی بڑے فائدے مند ہے۔ کافی کو کپڑے کی مدد سے فرنیچر پر لگائیں جس کی مدد سے فرنیچر چ چمکنے لگے گا اور ساتھ ہی ساتھ فرنیچر سے اچھی مہک بھی آتی رہے گی۔
بشکریہ: برائٹ سائد