دنیا میں ایسی بہت سی شخصیات آئیں اور گئیں ہیں جنہوں نے اپنے عمل سے بےتحاشہ لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ بالکل اسی طرح ایریزونا سے تعلق رکھنے والی خاتون جیسیکا کوکس نے پیدائشی خامی کی وجہ سے بغیر ہاتھ کےایسا کارنامہ انجام دیا جس نے تمام لوگوں کو متاثر کرکے چھوڑا۔
بغیر ہاتھ کے باوجود جیسیکا کوکس کو زندگی میں کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکا اور وہ دنیا کی پہلی ایسی معزور خاتون بن چکی ہے جو پائلٹ بن چکی ہیں۔
اس کے علاوہ مس کوکس گاڑی ، ہوائی جہاز اور پیانو اپنی ٹانگوں سے بجا سکتی ہیں۔
سال 2012 میں انہوں نے اپنے مارشل آرٹ تائی کوان ڈو کے استاد پیٹرک سے شادی کی۔ مس کوکس کے پاس تائی کوان ڈو مارشل آرٹ میں دوکالے بیلٹ بھی موجود ہیں۔
تیس سالہ مس کوکس موٹیویشنل اسپیکر کی حیثیت سے دنیا بھر میں سفر کرتی ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ اپنی زندگی کی مثال دیتے ہوئے کافی لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔
اور اب حال ہی میں انہیں پائلٹ کا لائسنس دے دیا گیا جس کے بعد وہ دنیا کی پہلی معزور پائلٹ بن گئی ہیں۔