کرکٹ کی دنیا میں ایسے بہت سےلیجنڈز آئے اور گئے ہیں جو لوگوں کیلئے کسی ہیرو سے کم نہیں بلکل اسی طرح پاکستانی لیجنڈ کرکٹر یونس خان بھی بہت سے مداحوں کے ہیرو ہیں اور انہیں صرف پاکستان کے لوگ ہی اپنا ہیرو نہیں مانتے بلکہ دنیا بھر سے انہیں محبت ملتی آئی ہے۔
دو سال پہلے ، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے فیلکس اینڈرسن نے اپنے ہیرو اور پاکستان کے بہترین بلے باز کے نام ایک خط لکھا تھا جس میں وہ بچہ یونس خان سے ماپنی بیٹنگ کے متعلق کوئی مدد مانگنا چاہ رہا تھا۔
خط ملاحظہ کیجئے:
بچے نے اپنی پسندیدہ یونس خان کی بیٹنگ اننگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان سے بیٹنگ کی ٹکنیک ، کور ڈرائیو اور کٹ شاٹ کے متعلق مشورہ مانگا۔
یونس خان البتہ تب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر پوچکے ہیں لیکن آخر کار فلیکس کا وہ خط ان تک جاپہنچا اور اس خط کے ردعمل میں یونس خان نے فلیکس جو اب 12 سال کا ہوگیا ہے اس کیلئے ایک ذاتی کوچنگ ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے کورڈرائیو اور کٹ شاٹ کی ٹکنیک بتائی۔
ویڈیو ملاحظہ کیجئے
As promised, here is the coaching tip manual on the cover drive and cut shot for the 12 year old Felix from New Zealand who wrote a letter to me. I hope you enjoy this, practice it & improve your game. All the best Felix. Hope to see you playing for your country one day 😊 pic.twitter.com/lnzP2yz9gT
— Younis Khan (@iam_Younis) May 7, 2018
لگتا ہے ان کی اس ویڈیو کے بات ان کا کوچنگ کیریئر اب زیادہ دور نہیں۔