آج ہم آپ کو نمک استعمال کرنے کے وہ طریقے بتائیں گے جن سے صفائی کرنے کا عمل آسان بنایا جاسکتا ہے۔ لکڑی کسی بھی لکڑی کی سطح کو صاف کرنے کے لئے اس پر تھوڑا سا نمک چھڑک دیں اور آدھے کٹے لیموں سے اسے رگڑیں۔ نمک اور لیموں کا آثر کچھ دیر لکڑی میں جذب ہونے دیں۔ پھر پانی سے اچھی طرح صاف کر دیں۔ گلدان گلدان کے پیندے اکثر مٹی دھول جم جانے سے گدلے اور بد رنگ ہوجاتے ہیں۔ ان کے چھوٹے منہ کی وجہ سے انہیں صحیح طرح صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے لئے پانی میں نمک کا محلول بنائیں اور گلدان میں ڈال دیں۔ اس محلول کو گلدان میں اچھی طرح ہلائیں اور پھر معمول کی طرح دھو لیں۔ اسکرب جلد کی صفائی کے لئے نمک استعمال کریں۔ حسب ضرورت نمک لیں اور اس کے دگنے حصے مکھن میں ملائیں۔ یہ پیسٹ اپنے چہرے پر لگا کر متحرک انداز میں جلد کا مساج کریں۔ آخر میں منہ دھو کر کوئی اچھی موئسچرائیزِنگ کریم لگا لیں۔ برتن ایک گلاس کے برابر نمک لیں اور اسے برتنوں کی کالک اور چکنائی پر پھیلا دیں۔ اس کے بعد ایک تولیہ کا کپڑا لے کر اس سے برتنوں کے داغ دبھوں پر ملیں۔ کالک اور چکنائی بہت آسانی سے صاف ہوجائے گی۔ آخر میں معمول کے حساب سے برتن دھو لیں۔ پنیر پنیر پر پھپوندی لگ جانے سے بچانے کے لئے پنیر کو نمک کے پانی میں بھیگے ہوئے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں۔ فرش آدھا گلاس کے برابر نمک لے کر اسے ایک گیلن پانی میں حل کریں اور اس میں سرف ملا دیں۔ اس پانی سے فرش اور اس کی درزوں میں جما میل آسانی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔ پیر ایک ٹب میں نیم گرم پانی ڈال کر اس میں ایک گلاس کے برابر نمک حل کریں اور اس میں اپنے پیر مکمل طور پر بھگو دیں۔ جب تک پانی ٹھنڈا نہ ہوجائے پیر ڈالے رہیں۔ ایک کھانے کا چمچ نمک اور ایک چائے کا چمچ سرکا آپس میں ملا لیں۔ یہ محلول چائے کی پیالیوں میں ڈال کر چند گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد معمول کی طرح پیالیاں دھو لیں۔ چائے یا کافی کے سخت داغ بلکل صاف ہوجائیں گے۔ سفید کپڑے سفید کپڑوں کی پیلاہٹ ختم کرنے کے لئے ایک کھانے کا چمچ نمک ایک چوتھائی گلاس سوڈے میں ملائیں اور ابلتے پانی میں ڈال دیں۔ اس پانی میں سفید کپڑے یا سفید تکیے کے غلاف ڈال دیں اور ایک گھنٹے تک اسی طرح چھوڑ دیں۔ خیال رکھیں کہ پانی کا درجہ حرارت ایک جیسا رہے۔ Thanks to Brightside