Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 مئ 2018 06:38pm

مشہور ہالی ووڈ اسٹار دنیا کے سب سے طاقتوار شخص بن گئے

ہالی ووڈ کی مشہور ٹی وی سیریز' گیم آف تھرونز' میں ماؤنٹین کے نام  سے مانے جانے والے اداکار ہافپر جولیئس بورنسن دنیا کے طاقتوار شخص  کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے چھ فٹ نو انچ  کے اداکار  نے 200 کلو کا وزن اٹھا کر  دنیا کے سب سے طاقتوار شخص کے ٹائٹل کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اس سے قبل 2 سال تک بورنسن رنر اپ ٹھہرائے جارہے تھے البتہ اس سال انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔

اگر آپ ہالی ووڈ ٹی وی سیزیز سے وابستہ ہے تو یہ بات آپ کو پتہ ہوگی کہ 'گیم آف تھرونز' دنیا کا سب سے  بہترین ٹی وی سیریز مانا جاتا ہے اور  بورنسن نے اس ٹی وی سیریز میں 'دی ماؤنٹین' کا کردار نبھایا تھا جولوگوں میں کافی مقبول بھی رہا۔

انتیس  سالہ بورنسن نے اپنے مدمقابل کو 6.5 پوائنٹ سے ہرا کر کل 51.5 پوائنٹ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ ماؤنٹین نے  چار سال سے چیمپئن  قرار دینے والے برین شو کو5.5 پوائنٹ سے پیچھے چھوڑ دیا۔

آپ کو بتاتے چلے کہ بورنسن   2011 سے اس ٹائٹل  کو حاصل کرنے کیلئے کوشاں تھے اور 2012 سے لے کر اب تک وہ صرف ٹپ تھری میں ہی پہنچ پاتے تھے لیکن بڑی محنت اور کوشش کے بعد اس سال دنیا کے سب سے طاقتوار شخص کا ٹائٹل انہوں  نے اپنے نام کرلیا۔

بشکریہ: deccan chronicle

Read Comments