واشنگ مشین ایک ایسی چیز ہے جو ہر کسی کے گھر میں پائی جاتی ہے۔ بجلی سے چلنے والی یہ وہ چیز ہے جسے روز مرہ کی زندگی میں کپڑے دھونے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ لیکن اگر ہم آپ سے کہیں کہ اب واشنگ مشین چلانے کیلئےآپ کو بجلی کی ضرورت نہیں رہی تو کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے؟
جی ہاں! حال ہی میں ایک ایسی مشین ایجاد کی گئی ہے جس سے کپڑے بغیر بجلی کے دھوئے جاسکتے ہیں۔ یہ واشنگ مشین پیروں سے چلائی جاسکتی ہے جس کی مدد سے پانی بچایا جاسکتا ہے اور اس کا استعمال کرنے کیلئے بجلی کا ہونا بھی ضروری نہیں۔
اس مشین کا نام 'ڈرِمی' ہے جسے چلنے کیلئے بجلی کی ضرورت نہیں بلکہ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس واشنگ مشین کو کپڑے دھونے کیلئے صرف 2.6 گیلنز پانی درکار ہوتا ہے جبکہ بجلی سے چلنے والے ایک عام واشنگ مشین کو 15 سے 28 گیلنز پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
ڈرِمی کو اگر صرف 5 سے 10 منٹ تک پیروں سے چلایا جائے تو وہ ایک وقت میں تقریباً 2.2 کلوگرام وزن تک کے کپڑے دھو سکتی ہے اور وہ بھی بجلی کے بغیر۔
یہ ڈیوائز انتہائی آسان اور مفید واشنگ مشین ثابت ہوسکتی ہے ۔ اگر آپ کے گھر میں بجلی نہیں تو گھبرانے کی بات نہیں کیونکہ اس مشین کے استعمال سے اب آپ کبھی بھی کسی بھی وقت اپنے کپڑے دھو سکتے ہیں۔
بعض اوقات آپ کو ایمرجنسی میں کسی تقریب میں جانا پڑتا ہے پر آپ کے کپڑے دھلے ہوئے نہیں ہوتے ایسے میں یہ مشین آپ کیلئے بےحد مفید ہے جو کم ٹائم میں آپ کے کپڑے دھونے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے۔
اس واشنگ مشین کی قیمت صرف 299 ڈالرز ہے۔
بشکریہ:In the know innovation