اگر آپ ڈبلیو ڈبلیو ای دیکھتے ہیں اور ان میں موجود اسٹارز کو فالو کرتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آج کل امریکہ میں جو سب سے خاص سیاسی خبر چل رہی ہے وہ یہ ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف سات انچ کے پہلوان کین ناکس کاؤنٹی، ٹینیسی کے میئر بننے والے ہیں۔
مانسٹر ریسلر کین جن کا اصل نام گلین جیکبس ہے وہ 21 سال ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنی کارگردگی نبھانے کے بعد اب ٹینیسی کے میئر کے پرائمری الیکشن میں17 ووٹوں سےکامیابی حاصل کرچکے ہیں۔
ووٹنگ بند ہونے کے بعد انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ایک مشکل دور تھی لیکن0 لوگ آئیں ، ہم سب نے مل کر یہ الیکشن جیتا اور اسی طرح ہم سب مل کر ناکس کاؤنٹی کو بہتر بنانے کیلئے کام کریں گے'
Come see us at Bearden Middle School!#TogetherWeWin pic.twitter.com/DQT7hj8Az2
— Glenn Jacobs (@GlennJacobsTN) May 1, 2018
رہی بات ڈبلیو ڈبلیو ای کی تو آپ کو بتاتے چلے کہ جیکبس آج بھی ڈبلیو ڈبلیو میں دکھائی دیتے رہتے ہیں، اس کے علاوہ وہ ایک بیمہ ایجنٹ بھی ہیں۔ ان تمام چیزوں کے باوجود وہ اپنی کاؤنٹی کیلئے اپنے فرائض نبھانے چاہتے ہیں۔
جبکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ جیکبس کاؤنٹی کیلئے ایک اچھے سیاسی نمائندے ثابت ہوں گے۔