Aaj Logo

شائع 04 مئ 2018 05:59am

اس جوس کا ایک کپ روزانہ پیئں اور دس دن میں پیٹ کی چربی گھٹائیں

یہ سادہ سی ترکیب آپ کا نظام ہضم اور میٹابولزم یقینی طور پر بہتر بنائے گی اور جسم سے زہریلے مادے بھی خارج کرے گی۔

دارچینی ایک خوشبودار مصالحہ ہے جس کا استعمال تقریباً سب کھانوں میں ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہم اس کی صحت بخش خصوصیات سے ناواقف ہیں۔ دار چینی کا استعمال ہمارے جسم کو بھرپور انداز میں غذائیت جذب کرنے کے قابل بناتا  ہے اور انسولین کا تناسب بھی برقرار رکھتا ہے۔

دوسری طرف شہد بھی صحت کا سرچشمہ ہے۔ یہ بھی ہمارا نظام ہضم بہتر بنا کر جسم سے غیر ضروری چکنائی اور فاسد مادے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس کے لئے آپ کو اجزاء درکار ہونگے وہ یہ ہیں

2 چائے کے چمچ دارچینی کا پاؤڈر

1 کھانے کا چمچ خالص شہد

1 کپ پانی

ایک پین میں پانی لیں اور ابال آنے تک پکائیں۔ ابلتے پانی میں دارچین کا پاؤڈر شامل کر کے دو سے تین منٹ تک مذید پکائیں۔ اس کے بعد اس محلول کو ٹھنڈا کرلیں اور پھر شہد ملا دیں۔

روزانہ نہار منہ اس محلول کا ایک کپ پئیں اور مطلوبہ نتائج ظاہر ہونے کا انتظار کریں۔ کچھ ہی دنوں میں واضح فرق نظر آنے لگے گا۔

Read Comments