Aaj Logo

شائع 03 مئ 2018 01:47pm

سگریٹ پینے والے اور نہ پینے والوں کو کیا انجام ہوتا ہے اس وائرل ویڈیو میں دیکھیں

آپ نے باربار پڑھا ہوگا کہ سگریٹ نوشی صحت کیلئے انتہائی مضر ہےاور اس متعلق اپنے کئی اشتہار بھی دیکھے ہوں گے اور مختلف تحقیقیں بھی پڑھی ہوں گی۔ لیکن یہ وائرل  ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ سگریٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے۔

نورتھ کارولینا  سے تعلق رکھنے والی نرس امانڈا ایلڑ نے حال ہی میں دو ایسی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی جس میں سے ایک ویڈیو  سگریٹ پینے سے متاثر ہونے والے پھیپھڑوں کی ہےاور ایک ویڈیو صحت مند پھیپھڑوں کی۔

دیکھیں ویڈیو:

اس ویڈیو میں دکھایا جارہا ہے کہ کیسے سگریٹ پینے کی وجہ سے پھیپھڑیں متاثر ہوتے ہیں ۔

ویڈیو کے کپشن میں لکھا گیا کہ 'بیس سال تک روزانہ ایک پیکٹ سگریٹ پینے والے لوگوں کے پھیپھڑے اور سگریٹ نہ پینے والے لوگوں کے پھیپھڑوں کا موازنہ ۔ کیا آپ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی سگریٹ پینا پسند کریں گے؟'

یہ ویڈیو 23 اپریل کو فیس بک پر پوسٹ کی گئی جبکہ اب تک اس ویڈیو پر 4 کروڑ ویوز آچکے ہیں۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز

Read Comments