Aaj Logo

شائع 30 اپريل 2018 08:02am

فیس بک کی جانب سے 'ڈاؤن ووٹ' بٹن متعارف کروادیا گیا

سن فرانسسکو: فیس بک  کی جانب سے ایک نیا فیچر'ڈاؤن ووٹ' متعارف کروایا جارہا ہے جس کی مدد سے لوگ غیر اخلاقی کومنٹ پراپنی منفی رائے  ظاہر کرسکتے ہیں۔

اس بٹن کو دباتے ہی  آپ کسی قسم کے بھی  کومنٹ کو چھپا سکتے ہیں جس کے بعد آپ سے یہ پوچھا جائے گا کہ کیا وہ کومنٹ جس پر اپنے 'ڈاؤن ووٹ' کیا ہے وہ  غیر اخلاقی تھا یا موضوع سے ہٹ کر تھا۔

فیس بک نے اس بٹن کا ٹیسٹ رواں سال فروری میں  کیا ہے۔

پیر کو دی نیکسٹ ویب رپورٹڈ  میں بتایا گیا ہے  کہ'صارفین  کیلئے فیس بک کے جانب سے  ڈاؤن ووٹ کا ایک  فیچر متعارف کروایا جارہا ہے جس کی مدد  سے  فیس بک کے معیار میں بہتری دیکھی جائے گی۔'

یا د رہے کہ یہ بٹن البتہ 'ڈس لائک ' بٹن کی طرح نہیں بلکہ اس  بٹن کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی پریشانیاں غیر اخلاقی کومنٹ اور پوسٹ سے ختم کی جاسکے۔ فروری 2009 میں سب سے پہلے  فیس بک کی جانب سے لائک  کا بٹن متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد سے لوگ 'ڈس لائک' بٹن کے آنے کا انتظار کررہے تھے۔

صرف یہی نہیں بلکہ فیس بک جعلی خبروں کو  بھی سوشل میڈیا پلیٹ فورم سے ختم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور اب اس نئی  ترکیب سے صارفین  خود جعلی خبریں اور  غیراخلاقی باتوں کو رپورٹ کرسکتے ہیں تاکہ  لوگوں کی پریشانیاں آسان ہوسکے اور لوگوں تک جعلی چیزیں نہ پہنچے۔

فیس بک اب ایسی مشین کا استعمال بھی کررہے ہیں جن کی مدد سے یہ پتا لگایا جاسکتا ہے کہ کون سے پبلیش ارٹیکل درست ہیں اور کون سے جعلی۔

بشکریہ: زی نیوز

Read Comments