قدرت نے انسان کو ایسی بے شمار نعمتیں عطا کر رکھی ہیں جن کا استعمال کرکے ہم زندگی بھر تندرست و توانا رہ سکتے ہیں۔ جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں پھل کھانا انسان کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اس کا بھی ایک وقت ہے؟ جی ہاں ہر پھل ہر وقت کھانا آپ کی صحت کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کون سا پھل کس وقت کھانا فائدہ مند اور کس وقت نقصان دہ ہے۔ ذیل میں ملاحظہ کریں۔
سیب
سیب کھانے کا سب سے بہترین وقت صبح ہے جبکہ سب سے برا وقت شام اور رات ہے۔
کیلا
کیلا کھانے کا سب سے بہترین وقت دوپہر کا ہے جبکہ رات میں اسے کھانا نقصان دیتا ہے۔
چیری
چیری کھانے کا سب سے بہترین وقت رات ہے جبکہ اسے دوپہر میں کھانا ٹھیک نہیں۔
تربوز
ناشتے اور کھانے کے وقت کھانا سب سے بہترین جبکہ رات کے کھانے کے بعد اور سونے سے کچھ قبل نقصاندہ ہے۔
کیوی
کیوی کھانے کا سب سے بہترین وقت صبح سویرے یا جاگنے کے ایک گھنٹے بعد کا ہے۔
آم
آم کو ورک آؤٹ سے 30 منٹ قبل کھانا سب سے بہترین ہے جبکہ رات کے کھانے کے وقت سب سے برا ہے۔
خشک میوی جات
خشک میوہ جات کا سب سے بہترین استعمال ناشتے سے قبل ہے جبکہ اسے رات کے کھانے کے بعد استعمال کرنا ٹھیک نہیں۔
کینو
ہلکی پھلکی بھوک کے وقت اس کا استعمال سب سے بہترین ہے جبکہ ناشتے میں کھانا ٹھیک نہیں۔
پپیتا
پپیتا صبح کے ناشتے اور ہلکی پھلکی بھوک میں استعمال کرنا سب سے بہترین ہے جبکہ رات کے کھانے میں استعمال کرنا مناسب نہیں۔