یہ ایجاد بھی ڈچ کے چند طالب علموں کے نام رہی جہاں انہوں نے ایک ایسا بیگ ایجاد کیا جس میں موجود پودے ، پنکھے کے زریعے باہر موجود ہوا کو جذب کرتے ہیں تاکہ ہوائی آلودگی ختم کی جاسکے۔
سائیکل چلانے والوں کیلئے دلچسپ بریج۔
ہالینڈ میں بےشمار لوگ سائیکل پر سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے انتظامیہ نے ایک ایسا بریج بنایا ہے جس کی مدد سے ٹرانسپورٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والا ٹریفک سے زیادہ خطرہ پیدا نہیں ہوتا۔
خوابوں کا گھر۔
آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن گھر کے یہ ڈیزائن 1984 میں بنائے گئے تھے۔
جانوروں کیلئے بنایا جانے والا بریج
ہالینڈ میں ایک ایسا بریج بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں جانور باآسانی روڈ پر چل سکتے ہیں تاکہ وہ کسی گاڑی سے نہ ٹکرا جائیں۔
انوکھے درخت
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہالینڈ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔ اس کی ایک مثال یہ درخت بھی ہیں جو انوکھے طریقے سے پانی میں اُگائیں جاتے ہیں، جو صرف خوبصورت ہی نہیں لگتے بلکہ اس طریقے سے درخت کو مرجھانے سے بچایا بھی جاتا ہے۔
ڈرائیور کے بغیر چلائی جانے والی گاڑی
ہالینڈ کے ایک نئے 'ایمبر' کے نام سے جانے والے بزنس کا یہ دعوی ہے کہ وہ رواں سال میں ایسی گاڑی ایجاد کریں گے جو سڑکوں پر ڈرائیور کے بغیر چلائی جاسکتی ہیں۔
بشکریہ: برائٹ سائد