لیکن کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں ان کے لئے آم فائدہ مند نہیں ہے۔ آج ہم آپ کو بتایئن گے کہ آم کی غذائی اقدار کیا ہیں اور کیا آم وزن بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آم کے بارے میں اہم معلومات جو شاید آپ نہ جانتے ہوں یہ ہیں۔ ٭ آم کا مزیدار ذائقہ نہ صرف کھنے میں اچھا لگتا ہے، بلکہ یہ پھل وٹامن اے، آئرن اور پوٹاشیئم جیسے معدنیات سے بھرپور ہے۔ آم کے منفی پہلو البتہ آم کے منفی پہلو اس کی خوبیوں سے ذیادہ نہیں ہیں۔ لیکن یہ بات خاص طور پر یاد رکھنی چاہیے کہ گرمی کے اس پھل کی تاثیر بھی گرم ہوتی ہے۔ اسی لئے آم کھانے سے کیل مہاسے بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ جن افراد کے خون میں ذیادہ حدت ہوتی ہے انہیں آم کھانے میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے آم نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیوںکہ اس میں بلڈ شوگر بڑھانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آم کھانے سے وزن بڑھ جانے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔ تجویز کیا جاتا ہے کہ آم مناسب مقدار میں کھایا جائے۔ اگر آم ذیادہ کھایا جائے گا تو جسم کو کیلوریز استعمال کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔ آم کو دوپہر کے کھانے میں شامل کرنے کے بجائے اسنیکس کے طور پر کم مقدار میں کھایا جائے Thanks to HT
٭ آم جسم کو شوگر کی مطلوبہ مقدار کی فوری فراہمی کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں توانائی کے درجات بڑھ جاتے ہیں اور دن بھر جسم کو چاک و چوبند رکھتے ہیں۔
٭ آم وٹامن سی کا ذخیرہ ہے۔ آم کی یہ خوبی اسے قوت مدافیعت بڑھانے کا ذمہ دار بناتی ہے۔ اس میں کثیر تعدار فائبر بھی موجود ہوتا ہے۔
٭ ایک درمیانے آم میں کُل 150 کیلوریز شامل ہوتی ہیں۔ کھانے کے بعد آم کھانے سے جسم میں کیلوریز بڑھ سکتی ہیں۔ اس لئے رات کے وقت آم کھانے سے پرہیز کریں۔ آم کھانے کا بہترین وقت صبح سے لیکر شام کے درمیان ہے۔