Aaj Logo

شائع 21 اپريل 2018 05:26pm

وہ 8 کام جو آپ آج تک غلط کرتے آرہے ہیں

ہر روز ہم لاتعداد ایسے کام کرتے ہیں جو ہم شروعات سے کرتے آئے ہیں لیکن  کیا کبھی ہم نے وہ تمام کام کرتے ہوئے سوچا ہے کہ جو کام کیےجارہے ہیں وہ تھیک بھی  ہیں یا نہیں؟

تو آئیں آج ہم آپ کی ان چند عادتوں سے پردہ اٹھاتے ہیں جنہیں آپ شروع سے غلط کرتے آئے ہیں۔

٭دو یا اس سے زائد الارم

جب کبھی ہمیں کسی کام سے اگلے دن جلدی اٹھنا ہوتا ہے تو ہم بہت سارے الارم لگادیتے ہیں جو کہ آپ کی صحت کیلئے بےحد نقصان دے ہوسکتا ہے۔  کیونکہ جب آپ ہر الارم کے ہت منٹ بعد بار بار اٹھتے ہیں تو آپ کا مزاج بُرا ہوجاتا ہے اور آپ کا پورا دن تھکن میں گزرتا ہے۔

٭ٹوتھ پیسٹ کی مقدار

دانت صاف کرنے کیلئے ضروری نہیں کہ آپ پورے ٹوتھ برش میں ٹوتھ پیسٹ بڑھ دیں بلکہ  ذرا سا ٹوتھ پیسٹ برش کے درمیان میں لگا کر بھی دانت صاف کیے جاسکتے ہیں۔

٭ٹوئلٹ پیپر کو ٹانگانا

اپنے ہاتھوں کو صاف رکھنے کیلئے اور گندگی سے بچنے کیلئے بیت الخلا کا استعمال کرتے ہوئے ٹوئلٹ پیپر کی نیچے دی گئی تصاویر کی طرح لٹکائیں۔

٭گرم پانی سے نہانا

بہت سے لوگوں کو گرم پانی میں دیر تک نہانا پسند ہے البتہ ریسرچ کا کہنا ہے کہ گرم پانی میں 20 منٹ سے زیادہ نہانا نہیں چاہیے کیونکہ  گرم پانی سے دل پر خاص اثر پڑتا ہے اور آپ کی جلد جلدی بوڑھی ہوجاتی ہے۔

٭صبح کے وقت کافی پینا

صبح سویرے اٹھنا  جسم کیلئے کافی مشکل ہوتا ہے اور ایسے میں اگر آپ اٹھتے ہی کافی پی لیتے ہیں  تو اس میں موجود کیفین  کا اثر آپ کے خون میں اتنا زیادہ اثر نہیں کریں گا بلکہ  آپ کے جسم کو اور بھی کیفین کی ضرورت پڑیں گی۔

اسی وجہ سے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کافی یہ تو 9:30 بجے پینی چاہیے یا پھر اٹھنے کے تین گھنٹے بعد پینی چاہیے۔

٭ہاتھ دھونے کا طریقہ

بہت سے لوگ ہاتھ صحیح سے دھونا نہیں جانتے۔ عموماً لوگ ہاتھ دھوتے ہوئے صرف اپنی ہتھیلی اور ہاتھ کے پیچھے والا حصہ صاف کرتے ہیں اور انگلیوں کی درمیان والے حصے کو  دھونا بھول جاتے ہیں ، جہاں سب سے زیادہ گندگی رہ جاتی ہے۔

٭ڈرایر  سے ہاتھ کو سکھانا

کیا آپ جانتے ہیں کہ پبلک واش روم کے ڈرایر میں ہاتھ کو سکھانے کیلئے کونسی ہوا  استعمال کی جاتی ہے؟  مطالعے سے یہ پتا لگا ہے کہ ڈرایر سے آنے والی ہوا میں بےشمار بیکٹریا موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے ہاتھ مزید گندے ہوجاتے ہیں اسی لیے ہاتھوں کو تولیہ سے صاف کرنا زیادہ بہتر ہے۔

٭جوس کےڈبے سے بغیر گرائیں نکالنا

ڈبے سےجوس کو نکالنے کا صحیح طریقہ نیچے دی گئی ویڈیو سے دیکھے۔

بشکریہ: برائٹ سائد

Read Comments