پاکستانی شوبزکی صنعت خوبرو ادکاراوں سے بھری پڑی ہے۔ اور اگر ان ادکاراوں کے چہرے کے نقش و نگار کاجائزہ لیا جائے تو کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ان کو خوبصورتی کیلئے میک اپ کی ضرورت نہیں ہے لیکن اسکے باوجود ان اداکاراوں نے مزید خوبصورت نظر آنے کیلئے بھونڈے میک اپ کرکے اپنے چہڑے بگاڑ ڈالے، ذیل میں بھونڈے میک اپ کرنے والی اداکارائیں بیان کی گئی ہیں۔ فضاعلی فضاعلی کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراوں میں ہوتا ہے ۔ اور وہ میک اپ کی بھی بہت شوقین ہے لیکن اسہی شوق میں اس مرتبہ انہوں نے خوبصورت ہونے کے باوجود میک اپ کا زیاہ استعمال اپنے اوپر کرلیا۔ متھیرا متھیرا کو کون نہیں جانتا ۔ انہوں نے بھی پاکستانی شوبز میں کافی نام کمایا ہے۔ اور اس تصویر میں ان کی جیولری، کپڑے سمیت ہر شے اعلی قسم کی ہے سوائے میک اپ ۔ وینا ملک وینا ملک آجکل ایک چینل میں شو ہوسٹ کرنے میں مصروف ہیں تاہم اس تصویر میں انہوں نے اپنی آنکھوں کی خوبصورتی زیادہ دکھانے کی کوشش میں زیادہ گلٹری کا استعمال کرلیا۔ میرا میرا آجکل ایک کیس عدالت میں بھگت رہی ہیں لیکن عام طور پر وہ اسکرین پر بھی خوب بن ٹھن کر آتی ہیں تاہم اس کوشش میں انہوں نے زیادہ میک اپ کا استعمال کرلیا۔ ریما ریما بھی پاکستانی شوبز میں جانا پہچانا نام ہیں اور اب تک کئی ڈرامے اور فلمیں کرچکی ہیں ، اگرچہ کہ ریما کا رنگ کافی گورا لیکن اسکے باوجود گورا ہونے کیلئے چہرے پر پاوڈر کا استعمال سمجھ سے بالا تر ہے۔