بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرنے کیلئے 6.74 لاکھ روپے چوری کیے اور جب لڑکی نے شادی سے انکار کردیا تو شخص نے غصہ میں آکر ان پیسوں میں سے 5 لاکھ روپے جلا دیے۔
پولیس کے مطابق،22 سالہ فائننس کمپنی کے کیشیئر جتندرہ گویال کو جمعرات کے روز چوری کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
پولیس اسٹیشن کے سینئر افسر نے بتایا کہ گویال نے اپنی کمپنی کی تجوری سے بدھ کو6.74 لاکھ روپے چرائے تھےاور جب کمپنی کے منیجر کو اس بات کا پتا لگا تو انہوں نے فوراً پولیس میں شکایت درج کروادی۔
گرفتار کرنے کے بعد جب گویال سے سوالات کیے گئے تو اس نے بتایا کہ اس نے یہ پیسے اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرنے کیلئے چرائے تھے۔ البتہ پیسے چوری کرنے کے بعد ملزم نے جب لڑکی سے شادی کرنے کی بات کی تو لڑکی نے شادی سے انکار کردیا کیونکہ وہ کسی اور سے شادی کرنے جارہی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ گویال نے غصے کے صورتحال میں چوری کے ان پیسو ں میں سے 5 لاکھ روپے جلادیے ۔ جس کے بعد گویال کے گھر کی تلاشی لی گئی اور انہیں وہاں جلی ہوئی نوٹیں بھی ملیں۔
اس کے علاوہ گویال نے پولیس کو کہا کہ وہ خود کو جان سے مارنے کا بھی سوچ رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جلی ہوئی نوٹوں میں سے 500 والی کچھ نوٹے بچ گئی تھی اور ہم نے ان میں سے 46 ہزار روپے بچے لیے جبکہ بقیہ 1 لاکھ 28 ہزار روپے ہمیں ملزم کی الماری سے ملے۔
سینئر افسر نے مزید بتایا کہ اس متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔
بشکریہ: ہندوستان ٹائمز