Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2018 06:21pm

آپ کا چہرہ آپ کے بارے میں کن حقائق سے پردہ اٹھاتا ہے؟

سائنسدانوں نے  البتہ فزیوگنامی(چہرے سے کردار کے بارے میں جاننے کا فن) کو نقلی سائنس قرار دے دیا ہے۔ البتہ  کچھ ریسرچرز کا ماننا ہے کہ  آپ کا چہرہ آپ کی شخصیت کے متعلق چند ضروری معلومات  بتاتا ہے۔

آج ہم آپ کو انسان کے چہرے سے  معلوم کیے جانے والے چند ایسے حقائق کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کو آپ کی شخصیت کو سمجھنے کا ایک نیا موقع دے گا۔

٭چہرے کی شکل

سائنسدانوں نے2010 کے ورلڈ کپ  کے بارے میں ریسرچ کرتے ہوئے یہ پتا لگایا کہ  لمبائی اور چورائی  کے تناسب کے زریعے  ایک فٹ بال پلیئر کتنا گول ماریں گے ، اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس تناسب کا حساب لگانے کیلئے ، اپنے چہرے کے ہونٹوں سے لے کر اپنے آنکھوں  تک کا  فاصلہ معلوم کریں اور اس کے تناسب میں اپنی پوری پیشانی کا فاصلہ معلوم کریں۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ان تناسب کے درمیان جتنا کم فرق ہوگا کامیاب ہونے کے چانس انسان کے اتنے  ہی زیادہ ہوں گے۔

٭ماتھے کی شکن

ماتھے کی شکن نا ہی صرف انسان کی عمر کا دھوکا دیتی ہیں بلکہ اس کے کردار کے بارے میں بھی دھوکا دے سکتی ہیں۔ ایک انسان ہنستے ہوئے ، روتے ہوئے اور  آنکھوں کی پلکے اوپر کرتے ہوئے  چہرے کی مختلف پٹھوں کا استعمال کرتا ہے۔ اس وقت ماتھے پر دکھنے والی شکن ،  چہرے پر لائے جانے والےسب سے زیادہ  جذبات کے بارے میں بتاتے ہیں پھر چاہے انسان اس وقت خاموش ہی کیوں نہ ہو۔

٭مختلف اطراف کھچوائے جانے والی تصاویر

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ انجینئر، ریاضی دان اور کیمیا دان اپنے چہرے سیدھی طرف رکھ کر تصاویر کھینچتے ہیں جبکہ فنکار اور  ماہر نفسیات  الٹی جانب چہرہ رکھ کر تصاویر بناتے ہیں۔

٭سیلفی میں دکھائی دینے والا چہرہ

ریسرچ سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ سیلفی لینے کا عمل آپ کے کردار کے بارے میں ضروری چیزیں بتاتا ہے۔  وہ لوگ جو دوستی کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں  وہ بعض اوقات دوسروں کے ساتھ سیلفی لینا پسند کرتے ہیں جبکہ بد مزاج لوگ عموماً اکیلے سیلفی لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ  مثبت سوچ کے مالک  اپنی سیلفی میں مزحیہ چہرہ بنانے سے ڈرتے نہیں جبکہ بُری سوچ والے  اپنی سیلفی میں ایک جیسا 'ڈاک فیس' بناتے ہیں۔

البتہ اس متعلق کوئی  حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہیں۔

٭ناک کی سائز

سائنسدانوں  نے 14 مختلف لوگوں کے ناک کا جائزہ لیا جس کے بعد نتیجے میں یہ پتا لگا کہ  ایک مالک کا  ناک جتنا بڑا ہوتا ہے وہ اتنی ہی زیادہ چیزوں کی خواہش مند ہوتا ہے اور اپنے بزنس کو بلند نظر سے دیکھنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے لمبی ناک والے لوگوں کو زیادہ تر پرفیکشنسٹ بھی مانا جاتا ہے۔

بشکریہ: برائٹ سائد

Read Comments