مشہور اداکار اور گلوکار علی ظفر پر جمعرات کے روز مشہور گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعد علی ظفر نے فوراً ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے معاملات کو کورٹ میں لے جانے کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹ ملاحظہ کیجئے:
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 19, 2018
میشا شفیع کا ٹوئٹ:
Sharing this because I believe that by speaking out about my own experience of sexual harassment, I will break the culture of silence that permeates through our society. It is not easy to speak out.. but it is harder to stay silent. My conscience will not allow it anymore #MeToo pic.twitter.com/iwex7e1NLZ — Meesha Shafi (@itsmeeshashafi) April 19, 2018
بھارت اور پاکستان میں اپنی اداکاری اور گلوکاری کی وجہ سےمانے جانے والے اسٹار علی ظفر نے ٹوئٹر پر میشا شفیع کے ٹوئٹ کے جواب میں اپنا بیان پیش کردیا۔
انہوں نے کہا کہ 'میں اس کیس کو کورٹ میں لے کر جاؤں گا اوریہاں دیگر الزامات اور بحت مباحثہ کرنے کے بجائے ایک پروفیشنل طریقے سے اس معاملے کو قانون کے زریعے حل کروں گا'۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی شو بز انڈسٹری میں پہلی بار جنسی ہراسانی کا کیس سامنے آیا ہے۔