یہ دنیا بظاہر دکھنے میں کافی بڑی ہے لیکن اس میں رہنے والے لوگ کہی نا کہی کسی نا کسی جگہ ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں کوئی بھی چیز زیادہ عرصے چھپانا اب آسان نہیں۔ اس دنیا میں آپ چاہے کچھ بھی کرلے ہر چیز ایک نا ایک دن سامنے آہی جاتی ہے۔ پھر چاہے وہ ایک عام شخص ہو یا سلیبریٹیز۔ بلکل اسی طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مشہور ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسا اکاؤنٹ سامنے آیا ہے جس نے بولی وڈ اسٹارز کے فیشن کی حقیقت بیان کردی۔ جی ہاں! ڈائٹ سبیا کے نام سے مشہور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند مشہور بولی وڈ اسٹارز کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جنہوں نے اپنے لباس کی ڈیزائن ہولی وڈ کے اسٹارز سے چوری کی ہے۔ آئیں کچھ تصاویر ملاحظہ کیجئے: