Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2018 06:12pm

کچن کے معاملات آسان بنانے کیلئے 12 دلچسپ ایجادات

کچن گھر کا اہم حصہ ہوتا ہے اور اس اہم حصے میں کام کرنے والی خواتین یقینا ہر کام میں ماہر ہوتی ہیں، لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہمارے لئے مشکل کا باعث بنتی ہیں ان مسئلوں کو حل ہر ایک کے بس کی بات نہیں ۔

آج ہم آپ کو کچن میں استعمال ہونے والی چند ایسی دلچسپ ایجادات کے بارے میں بتائیں گے جنہیں دیکھ کر آپ کی دشواریاں آسان ہوجائیں گی۔

ین یانگ ٹی پوٹ

اگر آپ کے گھر چند ایسے مہمان آئیں جن میں سے چند حضرات کو سرخ چائے پینی ہو اور چند افراد کو سبز چائے پینی ہو تو اس عمل کو آسان بنانے کیلئے یہ ٹی پوٹ ایجاد کیا گیا ہے۔

لیپ مگ

یہ ایک ایسا کپ ہے جو خاص طور پر ان لوگوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو فلمیں دیکھتے ہوئے چائے یا کافی پینا پسند کرتے ہیں ۔ یہ کپ آپ اپنے پیروں کے درمیان یا گود میں باآسانی رکھ سکتے ہیں۔

فنگر فوڈ پلیٹ

یہ دلچسپ گیجٹ  خاص طور پر پارٹیز کیلئے بنایا گیا ہے جہاں آپ کے مہمان بات کرتے ہوئے کھانا اور کولڈرنک کا گلاس ساتھ  رکھ کر اس پاس کے لوگوں سے  چلتے ہوئے مل سکتے ہیں۔

بنانا سلائسر

اس گیجٹ کی مدد سے آپ چند سیکنڈز میں پورا کیلا کاٹ سکتے ہیں۔ اس کا استعمال دعوتوں میں آپ کا کافی وقت  بچا سکتا ہے۔

پورٹیبل ٹوسٹر

سلائس کو چولہے پر گرم کرنا بعض اوقات مشکل ہوجاتا ہے،  لیکن چھوٹی چھڑی کی طرح دکھنے والا یا ٹوسٹر آپ کی سلائس کو منٹوں میں گرم کرسکتا ہے ۔

ٹی انِ فیوزر

چائے کی پتی کبھی کبھار دودھ میں زیادہ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے چائے پینا کا اصل مزہ نہیں آتا البتہ اس نئی ایجاد کے زریعے اب آپ اپنی پسند کی چائے بنا سکتے ہیں۔

مچھلی کی شکل کا کیک

اس آلے کی بدولت آپ انوکھے کیک بناسکتے ہیں۔

میلن اسکوپ

اس آلے کی مدد سے اب آپ باآسانی تربوزہ اور دیگر پھل کو چھیل سکتے ہیں۔ جی ہاں! چھڑی سے پھل کے چھلکا اتارنا  کبھی کبھار آپ کیلئے کافی خطرناک ثابت ہوجاتا ہے البتہ ا س گیجٹ کی مدد سے کم وقت میں آپ ہاتھ گندے کیے بغیر باآسانی پھل کا چھلکا نکال سکتے ہیں۔

کوکی ڈپر

اب آپ کو اپنی انگلیوں کو دودھ یا چائے میں دبونا نہیں پڑیں گا کیونکہ اگر اب آپ بسکٹ کو چائے یا دودھ میں ڈبو کر کھاناچاہتے ہیں تو اس نئے گیجٹ کی مدد سے آپ کی انگلیاں چائے یا دودھ سے کافی فاصلے پر رہیں گیں۔

روبوٹ نٹ کریکر

کیا آپ بھی آخروٹ کو تورنے کیلئے  اسے زور سے زمین پر مارتے ہیں؟ لیکن اب ایک آخروٹ تورنے کیلئے اتنی محنت کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس نئے روبوٹ کی صرف چابی گھومانے سے آپ آخروٹ باآسانی تور سکتے ہیں۔

سلاڈ کو کوٹنے والا انوکھا باکس

اس گیجٹ کی مدد سے آپ بلکل برابر سبزیاں کاٹ سکتے ہیں اور انہیں کاٹنے کے بعد گندگی بھی دیکھنے کو نہیں ملتی بلکہ اس گیجٹ کے زریعے کام جلدی ہوجاتا ہے۔

ایگ ہولڈر

اگر آپ مشہور ہولی ووڈ ٹی وی سیریز کے شوقین ہیں تو آپ نے گیمز آف تھرون ضرور دیکھا ہوگا۔ یہ گیجٹ خاص ان لوگوں کیلئے  بنایا گیا ہے جنہیں گیمز آف تھرون پسند ہے۔ اس گیجٹ کے زریعے اب آپ کھانے میں استعمال کیے جانے والے انڈوں کومحفوظ رکھ سکتے ہیں۔

بشکریہ: برائٹ سائد

Read Comments