Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2018 05:54pm

دنیا بھر کےریکارڈ توڑنے والی 8 بزرگ شخصیات

انسان کی عمر چاہے کتنی ہی کیوں نہ ہوجائے  وہ اپنے خوابوں کو پیچھا کرنا کبھی نہیں چھوڑتا۔  اس دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو بوڑھاپے میں اپنی منزل تک پہنچ کر دوسرے لوگوں کیلئے مثال قائم کرتے ہیں۔ 

تو چلیں آج ہم آپ کو ان چند بوڑھی شخصیات کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے دنیا میں ایسے ریکارڈ بنائیں ہیں جو ہمیں کبھی ہمت نہ ہارنے کا سبق دیتے ہیں۔

٭تاؤ پورچون -  لینچ دنیا کی سب سے بزرگ یوگا ماسٹر

تاؤ پور چون  دنیا کی سب سے بزرگ یوگا کی استاد ہیں۔ 100 سالہ تاؤ،  یوگا ماسٹر کے ساتھ ساتھ جیتنے والی مصنف بھی رہ چکی ہیں۔

تاؤ  کا مشہور مکالمہ : "کوئی چیز بھی ناممکن نہیں، ہر چیز ممکن ہے، جب تم صبح اٹھو تو خود سے یہ کہوں  کہ'آج کا دن میری زندگی کا بہترین دن ہوگا' او ر دیکھنا پھر وہ دن زندگی کا بہترین دن ہوگا۔"

٭ماسازو نوناکا -  دنیا کے سب سے معمرشخص

پچیس جولائی 1905 میں پیدا ہونے والے بزرگ نوناکا دنیا کے سب سے معمر شخص ہیں ، ان کی عمر 112 سال اور 259 دن ہے۔  اپنے فاراخ وقت میں نوناکا اخبار پڑھتے ہیں اور  انہیں ڈرامے دیکھنا بےحد پسند ہے۔

٭نبی تاجما -  دنیا کی سب سے معمر خاتون

نبی  تاجما  کا تعلق جاپان سے ہے اور دنیا کی سب سے معمر خاتون کا اعزاز انہیں حاصل ہے۔ 117 سالہ تاجما  کی ڈائٹ میں نوڈلز، بیف اسٹیو، اور چاول سوشی شامل ہے۔

٭مستاناما -  دنیا کی سب سے بزرگ یوٹیوبر اور شیف

آندھرا پرڈیش سے تعلق رکھنے والی 106 سالہ خاتون مستاناما دنیا کی سب سے بزرگ یوٹیوبر ہیں۔  ان کا یوٹیوب چینل، ان کے پوتے کے لکشمن چلاتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان کے یوٹیوب چینل پر 2 لاکھ 50 ہزار سبسکرپشن ہیں۔

٭جم ارنگٹن -  دنیا  کے سب سے بزرگ باڈی بلڈر

گزشتہ 70 سال سے باڈی بلڈنگ لیگ کا حصہ رہنے والے جم کی عمر 84 سال ہے۔ البتہ وہ اب ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن آج بھی لوگ انہیں ہر باڈی بلڈنگ لیگ میں یاد رکھتے ہیں۔

٭فوجاسنگھ  - میراتھن رنر

برطانوی سنگھ فوجا کی عمر 107 سال ہے اور انہیں پیار سے  رننگ بابا اور سکھ سپر مین کہا جاتا ہے۔ ان کی ڈائٹ میں  پھلکا، دال، ہری سبزیا، دہی اور دودھ شامل ہے۔ جبکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ دور لگاتے ہوئے خدا سے بات کرتے ہیں۔

٭گریس بریٹ -  دنیا کی سب سے بوڑھی اسٹریٹ آرٹسٹ

گریس صرف 104 سالہ دنیا کی سب سے بزرگ  اسٹریٹ آرٹسٹ ہی نہیں بلکہ ایک بہترین  دادی  بھی ہیں۔ اسکاٹ لینڈکی ہر سڑک پر ان کا کام دیکھا جاسکتا ہے۔

٭ڈاکٹر بل فرینک لینڈ -  دنیا کے سب سے معمر  ڈاکٹر

اگر دنیا کا سب سے زیادہ تجربہ کار  ڈاکٹر کی بات کی جائے تو ڈاکٹر فرینک لینڈ  وہ واحد شخص ہیں جنہیں 'الرجی کا گرینڈ فادر' کہاجاتا ہے۔

بشکریہ: اسکوپ شوپ

Read Comments