اب تک ڈرونوں کو ہوا میں آڑتے ہوئے ہی دیکھا گیا تھا البتہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں اب ڈرون پانی میں بھی چلایا جاسکے گا۔ حال ہی میں پاور دولفن کے نام سے ایک ایسا ڈرون بنایا گیا ہے جو صرف پانی میں تیرتا ہی نہیں بلکہ مچھلی کا شکار بھی خود کرسکتا ہے۔ پانی میں تیرنے والا یہ ڈرون پانی کے اندر اور باہر دونوں جگہیں 4کے کی فوٹیج شوٹ کرسکتے ہےاور صرف یہی نہیں بلکہ اب آپ پانی کے اندر موجود جانوروں اور تیراکی کی لائیو ویڈیو بھی بناسکتے ہیں۔ پاور دولفن بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مشین اپنی ذہانت سے پانی کے اندر مچھلی کو ڈھونڈ کر اسے پکڑ سکتی ہے۔ ان کا یہ بھی دعوی ہے کہ اس ڈرون کی رفتار ایک عام تیراک سے کئی زیادہ ہے۔ ویڈیو دیکھیں: Who said drones had to stay in the skies? pic.twitter.com/ooDKjXS6Bz — CNET (@CNET) April 14, 2018