حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ صنم بلوچ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام صنم عبداللہ سے صنم بلوچ تبدیل کردیا ہے جس کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردی کہ صنم بلوچ اور مصنف عبداللہ فرحت کی طلاق ہوگئی ہے۔
صنم خان کے صرف نام تبدیل کرنے نے لوگوں کو پریشان اور مایوسی میں مبتلا کردیا جس کے بعد یہ افواہیں جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا تک پھیلنے لگی۔
البتہ افواہوں کے پھیلتے ہی نجی ٹی وی چینل نے صنم خان کے منیجر سے بات کی جنہوں نے صنم کی طلاق سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کایوزر نیم نام تبدیل کرنے کی وجہ سے لوگ سوچنے لگے کے ان کا طلاق ہوگیا ہے جبکہ انسٹاگرام پر صنم بلوچ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام اس لیے تبدیل کیا تاکہ لوگ انہیں اس نام سے جانے جس نام سے وہ میڈیا میں مقبول ہیں۔