Aaj Logo

شائع 09 اپريل 2018 02:06pm

آپ کی نظر میں احمق شخص کون ہے؟

روز مرہ کی زندگی میں ہمارے  لیے جانے والے فیصلہ ہماری شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں اور اسی لیے ہماری پسند ، ناپسند کافی معنی رکھتی ہے۔

آج  ہم ایک آسان ٹیسٹ کی مدد سے آپ کی شخصیت کے کچھ اہم رازوں سے پردہ اٹھانے میں آپ کی مدد کریں گے۔

آپ کو دی ہوئی تصویر میں سے 4 لوگوں میں سے سب سے زیادہ احمق شخص کا انتخاب کرنا ہے جس کے بعد ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کا یہ انتخاب آپ کے بارے میں کیا بتاتا ہے۔

آئیں اب ہم کو بتاتے ہیں کہ آپ کا جواب آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے۔

٭اگر آپ نے پہلے شخص کو سب سے احمق شخص قرار دیا ہے تو آپ ایک اچھے لیڈر  ہیں اورآپ لوگوں میں آسانی سے گھل مل جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے لوگ آپ پر بھروسہ کرتے ہیں۔  البتہ آپ کبھی کبھار زدی بھی ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ غلط فیصلے لے بیٹھتے ہیں اسی لئے آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے خیالات پر تھوڑا اور وقت گزارے۔

٭اگر آپ نے دوسرے شخص کا انتخاب کیا ہے دانائی اور جذباتی استحکام رہنا آپ کی شخصیت کے اہم جزہیں البتہ  کبھی کبھار آپ اپنی ذمہ داریاں لوگوں پر ڈال دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ ایک رحمدل انسان ہے  جس کی وجہ سے کبھی کبھی لوگ آپ کا فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔

٭اگر آپ کی نظر میں اس تصویر میں تیسرا شخص سب سے زیادہ احمق ہے تو  آپ  کو خواب دیکھنا پسند ہے ، اور عام خواب نہیں بلکہ آپ دلیر خواب دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ان دلیر خواب کو سچ کرنا بھی آپ کو آتا ہے۔

٭اگر آپ نے احمق شخص کیلئے چوتھے شخص کا انتخاب کیا ہے تو آپ کا یہ جواب آپ کی شخصیات کے بارے میں یہ بتاتا ہے کہ  آپ ایک انتہائی بااصول انسان ہیں۔ آپ ہر چیز پر کوئی نا کوئی رائے ضرور رکھتے ہیں اور آپ ہمیشہ سسٹم کے خلاف  کھڑے رہنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔  البتہ کبھی کبھار آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت پر سکتی ہے  کیونکہ آپ کے دلیر عمل  آپ کو دوسروں کا دشمن بنا سکتے ہیں۔

بشکریہ: برائٹ سائد

Read Comments