کچن میں موجود سب سے ذیادہ کارآمد مصالحہ جات میں سے ایک مصالحہ دارچینی بھی ہے۔ کھانوں میں ذائقہ اور لذت شامل کرنے کے علاوہ، دار چینی صحت سے متعلق بہت سے پہلوؤں میں امداد فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ جلد کو خوبصورت بنانے کے معاملے میں بھی یہ خوشبودار مصالحہ ایک زبردست کارندہ ثابت ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے آپ دارچینی کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ کیل مہاسوں سے نجات دارچینی کو پیس کر تین حصہ شہد میں ایک حصہ دارچینی شامل کریں اور چہرے پر لگائیں۔ تقریباً پچیس منٹ بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ ماسک چہرے سے غیر ضروری چکناہٹ اور تیل جذب کر لے گا اور جلد میں خون کی روانی کو بہتر کر کے اسے تروتازہ بنائے گا۔ رنگت میں نکھار جیسا کہ دارچینی کی جراثیم کش خصوصیات سے ہم سب واقف ہیں، اس لئے دارچینی جلد کی رنگت صاف کرکے اس میں نکھار پیدا کرتی ہے۔ دارچینی کا پاؤڈر، کیلا، لیموں کا رس اور دہی لے کر ان سب چیزوں کا پیسٹ بنا لیں۔ اسے چہرے اور گردن پر لگا کر مساج کریں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد ہموار اور نرم ملائم بھی ہوجائے گی اس کے علاوہ رنگت بھی صاف لگنے لگے گی۔ ا یہ پیسٹ ڈھیلی پڑتی ہوئی جلد کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ جلد کو ٹائٹ کرکے جھریاں کا خاتمہ کرتا ہے۔ Thanks to TOI