Aaj Logo

شائع 07 اپريل 2018 12:50pm

انسانی تھوک سے درد سے حفاظت

اگر کوئی بھی شخص یہ کہتا ہے کہ اس کے منہ میں پانی کوئی کھانے کی چیز دیکھ کر پانی آگیا ہے تو حقیقتا وہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ اسکے منہ میں تھوک بھر گیا ہے۔ تھوک بنیادی طورپر پانی سے مرکب ہے اور یہ ہمارے منہ میں موجود بعض اہم غدود سے خارج ہوتا ہے۔

سوکھا منہ بھی ایک عام مسئلہ ہے اور یہ انسانی صحت کی خرابی کی طرف اشارہ کرتا ہے یعنی سوکھا منہ کے مسئلے کا شکار افراد ذیابیطس ، پیٹ کے امراض سمیت دیگر کسی سنجیدہ طبی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ہمارے تھوک میں ایک اور صلاحیت بھی ہے جس سے ہم لوگ نا واقف ہیں اور وہ صلاحیت اسکی درد سے حفاظت ہے۔ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے تھوک میں ایک مخصوص اوپیئرفین نامی کیمیکل پایا جاتا ہے اور یہ کیمیکل انسان کو درد سے تحفظ مہیا کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تھوک کی وجہ سے ہم لوگوں کو نہ صرف درد کا احساس نہیں ہوپاتا بلکہ تھوک میں موجود اوپییئر فین نامی کیمیکل کے باعث ہم لوگ ذہنی تناو سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

اگرچہ کہ سائنس بہت ترقی کرچکی ہے اور لیکن اب بھی ریسرچ کے بعد اللہ کی تخلیق سے متعلق کئی حقائق ایسے سامنے آرہے ہیں جس سے ہماری عقل پہلے واقف رہی ہے۔ اور انسانی تھوک میں اس کیمیکل اور اسکے فائدے معلوم ہونے کے بعد یہ بات سامنے آتی ہے کہ اللہ نے کوئی چیز ایسی تخلیق نہیں کی جسکا فائدہ نہ ہو۔

Read Comments