Aaj Logo

شائع 07 اپريل 2018 08:18am

وکس کے استعمال کے 8 شاندار طریقے

ہر گھر میں ادویات کے ساتھ وکس ویپورب کا ہونا لازمی سی بات ہے۔ یہ مرہم مختلف اقسام کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔ لیکن وکس روز مرہ کی زندگی میں اور بہت سی چیزوں کے لئے بھی کارآمد ہے۔ ہم آج اپ کو اس کے استعمال کے اور بھی طریقے بتائیں گے۔

پالتو جانوروں کی تربیت

عام طور پر جانور ادویات وغیرہ کی خوشبو سے دور بھاگتے ہیں۔ اگر اپنے پالتو جانور کو کسی کام سے یا کسی جگہ جانے سے روکنا ہو تو اس جگہ تھوڑی سی وکس لگا دیں۔ پالتو جانور وہاں نہیں جائے گا جہاں سے اسے وکس کی خوشبو آئے گی۔

پھٹی ایڑھیاں اور فُٹ فنگس

وکس ایک چکناہٹ سے بھرپور مرہم ہے جو جلد میں نمی برقرار رکھنے لے لئے مفید ہے۔ وکس کے استعمال سے پیروں کی پھٹی ایڑھیاں اور کھال دوبارہ نرم و ملائم بنائی جاسکتی ہے۔ رات کو سونے سے پہلے پیروں پر اچھی طرح وکس کا مساج کریں اور صبح اُٹھ کر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ مردہ کھال رگڑ کر اتاردیں اور پھر جلد اور ایڑھیوں پر کوئی بھی اچھا لوشن لگا لیں۔ فُٹ فنگس سے نجات کے لئے بھی متاثرہ حصوں پر وکس لگائیں اور موزے پہن کر سوجائیں۔ صبح ٹھنڈے پانی سے دھو کر ناخن کاٹ لیں۔

چہرے کی جھریاں اور اسٹریچ مارکس

دن میں ایک مرتبہ چہرے کی جھریوں اور اسٹریچ مارکس پر وکس کا مساج کریں۔ تھوڑے ہی عرصے میں یہ نشانات غائب ہوجاتے ہیں۔

زخم یا چوٹ کے نشان

جلد پر گہرے زخم یا کٹنے کے نشانات پر وکس لگائیں۔ نہ صرف زخم جلدی بند ہوگا بلکہ اس کا نشان بھی نہیں پڑے گا۔

مختلف اقسام کے درد

٭ وکس ویپورب کی تھوڑی سی مقدار روئی میں لگائیں اور کچھ گھنٹوں کے لئے کان میں رکھ لیں۔ یہ نہ صرف درد کھینچنے میں مدد دے گا بلکہ اس کی اینٹی سیپٹک خصوصیات کان کے انفیکشن کو بھی ختم کر دیں گی۔

٭ اس کے علاوہ سر کے درد میں وکس کنپٹیوں اور ماتھے پر مل کر سر پر گرم کپڑا یا تولیہ لپیٹ لیں۔

٭ پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث اینٹھن یا درد ہو تو متاثرہ حصے پر وکس مل کر گرم پٹی باندھ لیں۔ پٹی کو نہ ذیادہ کس کر باندھیں نہ ذیادہ ڈھیلا۔ کچھ دیر میں درد غائب ہو جائے گا۔

کیڑے مکوڑوں سے حفاظت

وکس جلد کے کھلے حصوں پر لگانے سے کیڑے مکوڑے پاس نہیں آئیں گے۔  اگر کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہو تو وکس نشان سے خارش اور سرخی ختم کر کے اس سے انفیکشن کا خطرہ بھی ختم کر دے گا۔

شفاف نظر

آنکھوں کے نیچے جلد پر وکس لگانے سے آنکھوں میں پانی آئے گا جس سے آنکھوں کی اندرونی صفائی ہوجائے گی۔ گرد و غبار صاف ہوجانے سے منظر شفاف نظر آئے گا۔

بے آواز دروازے

دروازوں کے قبضوں میں وکس لگانے سے چرچراہٹ کی آواز ختم ہوجاتی ہے اور دروازے آسانی سے کھلتے بند ہوتے ہیں۔

Thanks to Laughing Colours

Read Comments