Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2018 06:09pm

سلمان خان کی 20 سال پرانی ویڈیو سامنے آگئی

جودھ پور : نایاب کالے ہرن شکار کیس میں بولی وڈ اسٹار سلمان خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے5 سال قید اور10 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنادی گئی جبکہ سیف علی خان،سونالی باندرے،تبواورنیلم کوبری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جودھ پور کی عدالت میں بھارتی اداکار سلمان خان کےخلاف نایاب کالے ہرن کے شکار کیس کی سماعت ہو ئی۔ اس موقع پر عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

عدالت نے 20 سال بعد نایاب ہرن کے شکار کیس میں سلمان خان کو مجرم قرار دیتے ہوئےسزا سنائی جبکہ دیگر نامزد ملزمان سیف علی خان، سونالی باندرے، تبواورنیلم کوبری کردیا گیا۔

البتہ ہر کوئی اس بات سے پریشان ہے کہ کیس کا نتیجہ آنے میں  تقریباً دو صدی کیوں لگ گئ۔  جس کے بعد ماضی میں ہونے والے اس واقعہ کی کافی چیزیں سامنے آئی۔

بالکل اسی طرح  سلمان خان کی جنگل کے سرکاری  ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کی20 سالہ پرانی ویڈیو منظر عام پر آگئی  جس میں دیکھا جاسکتا ہے  سلمان خان چند دستاویز پر سائن کرتے ہوئے کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

دو منٹ کی یہ ویڈیو سب سے پہلے  یوٹیوب پر  دیسی ٹیوب کی جانب سے 2012 میں پوسٹ کی گئی تھی جواب سلمان خان کو سزا ملنے کے بعد کافی وائرل ہوگئی اور اب تک 2 ملین لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سلمان خان کو دستاویز میں سائن کرتے ہوئے پریشانی ہورہی ہے اور انتظامیہ ان سے سوالات میں الجھا رہے ہیں جس میں وہ باقاعدہ الجھتے ہوئے دکھائی بھی دے رہے ہیں۔

فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' کے اسٹار کے ہاتھوں میں سگریٹ کا پیکٹ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

آئیں ویڈیو دیکھیں۔

بشکریہ: اسٹوری پک

Read Comments