جہاں لوگ اپنے لوکس کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں وہی وہ لوکس کے ساتھ اپنے لباس پر بھی خاصی توجہ دیتے ہیں ۔ فیشن ماہرین کا ماننا ہے کہ انسان کی شخصیت سب سے زیادہ اس کے لباس سے پہچانی جاتی ہے اور لباس سے ہی دوسرے لوگ آپ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ البتہ اس دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہے جنہوں نے عجیب لباس کا استعمال کرتے ہوئے تمام حدیں پار کردیں۔ آئیں آج ہم آپ کوچند ایسے عجیب لباس کی تصاویر دکھانے جارہے ہیں جنہیں آپ دیکھ کر پریشان رہ جائیں گے کہ انسان ان لباس کا انتخاب آخر کیسے کرسکتا ہے۔ فیشن کا ایک نیا ٹرینڈ۔ کچرے کی تھیلیوں سے بنایا گیا عجیب و غریب لباس۔ ٹیڈی بییر لباس۔ ٹرانسپیرنٹ جرسی۔ مشہور اداکارہ کیڑے کی شکل کا لباس پہنے ہوئے۔ پیرس میں ہونے والے فیشن ویک سے لی گئی ایک ماڈل کی تصویر۔ لگتا ہے چھوٹے بچے کو تربوز بےحد پسند ہے۔ اسٹور بیگ سے بنایا گیا لباس۔ پھٹے ہوئے کپڑوں کا فیشن۔ مشہور گلوکار کیٹی پیرا کاایما ایوارڈ میں پہنا گیا 'بولیٹ ہول' لباس۔