فیس بک ڈیلیٹ کرنے سے نہ ہی آپ کی ذاتی معلومات محفوظ رہتی ہے بلکہ یہ عمل آپ کی ذہنی دباؤ کی سطح کو بھی کم کردیتا ہے۔
آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے یہ پتا لگایا ہے کہ سوشل نیٹ ورک کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردینے سے لوگ اپنی زندگی سے مطمئن دکھائی نہیں دیتے۔ البتہ انہوں نے فیس بک کو کچھ وقت کیلئے ڈیلیٹ کرنے کا تجربے پر ایک تحقیق کی اور یہ پتا لگا یا کہ فیس بک کا چند دن استعمال نہ کرنے سے انسان کا ذہنی دباؤ کم ہوجاتا ہے۔
یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ سے ایرک وین مین کا کہنا ہے کہ 'صرف پانچ دن فیس بک استعمال نہ کرنے سے انسان کے ذہنی دباؤ کے ہارمونز کورٹیسل کی سطح میں کمی دیکھی جاتی ہے۔' البتہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لوگ یہ عمل کرنے کے بعد اپنی زندگی سے مطمئن نہ تھے اور وہ اپنا فیس بک دوبارہ استعمال کرنے کے خواہشمند دکھائی دے رہے تھے۔
یہ تجربہ دو گروپوں کے ساتھ کیا گیا جن میں سے ایک گروپ کو 5 دن فیس بک استعمال کرنے کیلئے منع کیا گیا تھا جبکہ دوسرے گروپ کو ان کے عام معمول کے مطابق فیس بک استعمال کرنے کا کہا گیا۔
گروپ کے تمام 138 لوگوں کہ لعاب کا سیمپل تجربہ شروع ہونے سے پہلے اور تجربہ ختم ہونے کے بعد لیا گیا اور تجربے کے نتائج میں یہ سامنے آیا کہ جنہوں نے 5 دن فیس بک استعمال نہیں کیا تھا ان کے کورٹیسل سطح میں کمی دیکھی گئی جس سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔
وین مین کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ ضروری فیس بک ایپ کیلئے ہی نہیں بلکہ انسان کا ذہنی دباؤ عموماً کسی بھی سوشل سائٹ کے کم استعمال کرنےسے دیکھا جاسکتا ہے۔'
بشکریہ: ہندوستان ٹائمز